Friday, October 17, 2025 | 25, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے یوگی کے پوسٹر ہٹانے پر بھکت ناراض

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے یوگی کے پوسٹر ہٹانے پر بھکت ناراض

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 17, 2025 IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے یوگی کے پوسٹر ہٹانے پر بھکت ناراض
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آج سر سید ڈے بحسن  وخوبی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی 17 اکتوبر کوسر سید کی یاد میں  اے ایم یو کو روشن کر دیا گیا ہے۔ در ایں اثناءاس دوران سی ایم یو گی آدتیہ ناتھ کی طلبہ کی جانب سے تصویر ہٹانے کا معاملہ بڑھتا جا رہا ہے،جسکے خلاف آج بی جے پی یوا مورچہ نے احتجاج کیا اور قابل اعتراض نعرے بلند کیے۔جس سے تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے ۔
 
'آبزرو پوسٹ 'کے مطابق یو گی کی تصویر ہٹانے پر  بی جے پی یوا مورچہ کے کارکنوں نے اے ایم یو کیمپس کے باہر   احتجاج کیا اور قابل اعتراض نعرے لگائے۔ دوران احتجاج انہوں نے ’دیش کے غداروں کو جوتے مارو سالوں کو 'جیسے قابل اعتراض نعرے لگائے۔جس سے اے ایم یو کے طلبہ میں غم و غصہ پھیل گیا  ہے۔تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور کیمپس میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
 
کیا ہے پورا معاملہ؟
 
رپورٹ کے مطابق ایم ایل سی اور اے ایم یو کے سابق چانسلر طارق منصور نے ایم ایل اے فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے اے ایم یو میں 12 اسٹریٹ لائٹس لگوائی تھیں۔ ان اسٹریٹ لائٹس کے کھمبوں پر ایم ایل سی طارق منصور کے علاوہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر بھی تھی۔ اے ایم یو کے طلبہ نےان تمام تصویروں کو کھمبوں سے ہٹا دیا ۔ کھمبوں سے وزیر اعلیٰ کی تصویر والے پوسٹروں کو ہٹانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس نے تنازعہ کو جنم دے دیا ہے۔
 
بی جے پی یووا مورچہ نے سخت وارننگ جاری کی :
 
بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنان نے ضلع ہیڈکوارٹر پہنچ کر انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں 48 گھنٹے کے اندر تصویر کو دوبارہ لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے انتباہ دیا کہ اگر انتظامیہ نے 48 گھنٹے کے اندر سی ایم یوگی کے پوسٹر واپس نہیں لگائے تو وہ اے ایم یو کیمپس جا کر سی ایم یوگی کے پوسٹر دوبارہ لگائیں گے۔
 
بی جے پی کارکنوں نے کہا کہ اے ایم یو میں جہادی ذہنیت کے لوگ آباد ہیں۔ بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنوں نے کہا کہ وہ کیمپس میں سی ایم یوگی کی تصویر کو دوبارہ اسی طرح لگائیں گے جس طرح اے ایم یو سے جناح کی تصویر ہٹا دی گئی تھی۔ دریں اثنا، اے ایم یو میں اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں سے سی ایم یوگی کی تصویر والے پوسٹروں کو ہٹانے کے بارے میں، اے ایم یو کے پراکٹر پروفیسر وسیم علی نے کہا کہ وہ اس واقعے سے لاعلم ہیں۔اے ایم یو کے سابق طالب علم اور بی جے پی کے نوجوان لیڈر ڈاکٹر نشیت شرما نے پوسٹروں کو ہٹانے کی تحقیقات اور ملوث طلباء کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔