Monday, October 20, 2025 | 28, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • !غزہ میں جلدبین الاقوامی افواج تعینات کیے جائیں گے،منصوبے پر کام جاری

!غزہ میں جلدبین الاقوامی افواج تعینات کیے جائیں گے،منصوبے پر کام جاری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 17, 2025 IST

!غزہ میں  جلدبین الاقوامی افواج تعینات کیے جائیں گے،منصوبے پر کام جاری
غزہ میں جنگ بندی نافذ ہو گئی ہے۔ جنگ بندی کی شرائط کے تحت غزہ میں سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے ایک بین الاقوامی فورس تعینات کی جانی ہے۔ تاہم یہ فورس ابھی تک تشکیل نہیں دی گئی ہے۔ اس تناظر میں، فرانس نے  جمعرات 16 اکتوبرکو کہا کہ فرانس اور برطانیہ، امریکہ کے ساتھ مل کر، آنے والے دنوں میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک قرارداد کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں، جو غزہ میں مستقبل کی بین الاقوامی فورس کی بنیاد رکھے گی۔
 
فرانس کے وزارت خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفیورکس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فورس کے قیام اور اس کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایسی بین الاقوامی فورس کے قیام کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بین الاقوامی فورس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو اپنا کر باضابطہ شکل دی جانی چاہیے۔
 
دوسری جانب، برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس معاملے پر گزشتہ منگل کو پارلیمنٹ میں کہا کہ اسٹیبلائزیشن فورس (بین الاقوامی فورس) کے قیام میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال شرائطِ حوالہ (Terms of Reference) تیار کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ہو جائے گا، لیکن شرائطِ حوالہ پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا۔
 
میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس کے جنگجو ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انہوں نے وہاں کے انتظامات پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ساتھ ہی غزہ میں حماس اور اسرائیل کے حمایت یافتہ گروہوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں۔ اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے غزہ میں لوگوں کو مارنا بند نہ کیا تو حماس کو ختم کر دیا جائے گا۔
 
اسرائیلی حملہ میں حوثی کمانڈر محمد الغماری کی موت:
 
یمن کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالکریم الغماری اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے ہیں۔الغماری ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے اعلیٰ ترین فوجی عہدیداروں میں شمار کیے جاتے تھے۔کمانڈر کی موت پر حوثیوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ ابھی جاری ہےاور اسرائیل کو اس جرم کا سزا پانا ہوگا۔
 
خیال رہے کہ اگست میں اسرائیل نے حوثیوں کے چیف آف سٹاف، وزیر دفاع اور دوسرے اعلیٰ حکام کو صنعا ء میں نشانہ بنایا تھا۔ جس میں حوثی وزیر اعظم کی موت ہو گئی تھی ۔ علاوہ ازیں کئی وزیر بھی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔دریں اثنا،اس حملہ میں الغماری شدید زخمی ہو گئے تھے،تاہم اب  حوثی فوج کے سربراہ محمد الغماری کی موت ہو گئی ہے۔جس پر ایران نے اس حملے کو جارحیت کی انتہا قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ انہیں ہر کاروائی کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔