Monday, October 20, 2025 | 28, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہار: آر جے ڈی نے 143 امیدواروں کی فہرست جاری کی، کانگریس اور تیج پرتاپ یادوکے خلاف بھی امیدوار اتارے

بہار: آر جے ڈی نے 143 امیدواروں کی فہرست جاری کی، کانگریس اور تیج پرتاپ یادوکے خلاف بھی امیدوار اتارے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: | Last Updated: Oct 20, 2025 IST

بہار: آر جے ڈی نے 143 امیدواروں کی فہرست جاری کی، کانگریس  اور تیج پرتاپ یادوکے خلاف بھی امیدوار اتارے
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے آر جے ڈی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے کل 143 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی  یادو کی قیادت میں جاری ہونے والی اس فہرست میں نوجوانوں، خواتین اور اقلیت طبقے کو ترجیح دی گئی ہے۔ساتھ ہی اس فہرست میں ایک دلچسپ یہ ہے کہ آر جے ڈی نے مہوا سے مکیش روشن کو نامزد کیا ہے، جو تیج پرتاپ یادو کے خلاف مقابلہ کریں گے۔
 
آر جے ڈی نے اس بار 18 اقلیت امیدواروں اور 24 خاتون امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ پارٹی نے اسے سماجی ہم آہنگی اور نمائندگی کی علامت قرار دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو ایک بار پھر راگھوپور سیٹ سے الیکشن لڑیں گے، جو ان کا روایتی گڑھ مانا جاتا ہے۔
 
اس فہرست میں کئی اہم اور معروف نام شامل :
 
جھاجھا سے سابق مرکزی وزیر جئے پرکاش یادو کو نامزد کیا گیا ہے۔ چھ بار کے ایم ایل اے للت یادو کو دربھنگہ دیہی سے نامزد کیا گیا ہے۔ بھولا یادو، جو لالو پرساد یادو کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، بہادر پور سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
 
سابق اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری سیوان سے آر جے ڈی کے امیدوار ہوں گے۔ شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب کو رگھوناتھ پور سیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ مزید برآں، بھوجپوری سپر اسٹار کھیساری لال یادو کو چھپرا کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جس سے وہاں کا انتخاب انتہائی دلچسپ ہے۔
 
مکیش روشن مہوا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے:
 
پارٹی کے چیف ترجمان شکتی یادو کو ہلسا سیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آلوک مہتا کو اجیار پور سے نامزد کیا گیا ہے۔ مکیش روشن کو مہوا سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے، جہاں ان کا مقابلہ تیج پرتاپ یادو سے ہوگا۔
 

ان سیٹوں پر کانگریس کے خلاف امیدوار میدان میں اترے:

 
ویشالی میں کانگریس امیدوار اجے کشواہا اور آر جے ڈی کے سنجیو کمار آمنے سامنے ہیں۔
 
 لال گنج میں کانگریس امیدوار آدتیہ کمار اور آر جے ڈی امیدوار شیوانی شکلا ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ 
 
سکندرا میں کانگریس امیدوار ونود چودھری اور آر جے ڈی امیدوار ادے نارائن چودھری بھی آمنے سامنے ہیں۔
 
 کہلگاؤں سیٹ کے لیے آر جے ڈی نے رجنیش بھارتی کو ٹکٹ دیا ہے۔ یہاں سے کانگریس کے پروین کشواہا میدان میں ہیں۔
 
 اسی طرح سکندرا میں آر جے ڈی کے ادے نارائن چودھری کا مقابلہ کانگریس کے ونود چودھری سے ہے۔
 
واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کا عمل ختم ہو چکا ہے۔جب کہ دوسرےمرحلہ کے لیے آج 20 اکتبور سے پرچہ نامزدگی کا عمل  شروع ہوا ہے۔اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ہوں گے، جن کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔