اترپردیش کے ضلع جھانسی کے نوآباد تھانہ علاقے میں واقع ہائیڈل کالونی میں رہنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر خاندانی جھگڑے کی وجہ سے خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی۔ وہ کچھ ہی دیر میں شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم تب تک صرف ہڈیاں اور راکھ باقی رہ گئی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
سٹی پولیس سرکل آفیسر (سی او) لکشمی کانت گوتم نے بتایا کہ 35 سالہ چندن کوری جو کہ ہائیڈل کالونی کا رہنے والا تھا، جو کہ نوآباد تھانہ علاقہ میں واقع ہے، نے اتوار کی رات تقریباً 9 بجے خاندانی تنازعہ کی وجہ سے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ محکمہ آبپاشی میں درجہ چہارم کا ملازم تھا۔
بیوی دو سال سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی:
پولیس کے مطابق چندن کی بیوی خاندانی جھگڑے کی وجہ سے الگ رہ رہی تھی اور جبکہ چندن اپنی ماں ارمیلا دیوی کے ساتھ تھا۔ چندن نے دیوالی کے موقع پر اپنی بیوی سے گھر آنے کو کہا، لیکن چندن کی بیوی نے گھر آنے سے انکار کر دیا۔ جسکے بعد چندن اتوار کی شام گھر واپس آیا اور غصے میں اپنا فون توڑ دیا اور پھر خود کو آگ لگا لی۔چندن کی والدہ ارمیلا نے بتایا کہ چندن کی شادی تقریباً سات سال قبل ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں کے درمیان تنازع تھا۔ اس کی بیوی دو سال سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔
اس نے اپنی ماں کو ڈانٹ کر گھر سے باہر نکال دیا، پھر خود کو آگ لگا لی۔
خودکشی کرنے سے پہلے اس نے اپنی ماں کو ڈانٹا اور گھر سے باہر پھینک دیا۔ وہ آگ میں بری طرح جھلس گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
آندھرا پر دیش میں افسوس ناک حادثہ:
آندھرا پر دیش کےپاروتی پورم ما نیم ضلع ہیڈکوارٹر مقامی آر ٹی سی کمپلیکس میں واقع کورئیر آفس میں پوسٹل پارسل پھٹ پڑا ۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا ۔ جس سے بس اسٹینڈ کے آس پاس کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق جب مزدور آر ٹی سی کمپلیکس میں اے این ایل کورئیر پوائنٹ پر پہنچے۔ ایک پارسل کو سنبھال رہے تھے۔ یہ زوردار آواز کے ساتھ پھٹ گیا۔ اس حادثے میں چھ پورٹر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔ ان میں سے تین کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں بہتر علاج کے لیے وشاکھاپٹنم منتقل کیا گیا۔ تاہم شدید زخمی رمیش نامی شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ذرائع اورپولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ کچھ تاجروں نے وجیا نگرم میں پٹاخے خریدے تھے اور پارسل کو پاروتی پورم پہنچانے کے لیے بک کیا تھا۔ پولیس نے اس معا ملہ میں کیس درج کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔