Saturday, February 22, 2025 | 23, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ڈونالڈ ٹرمپ کا ہندوستان کے خلاف ایک اور قدم،جلد ہی ہندوستان پر ٹٹ فار ٹاٹ ٹیرف لگانے کا کیا اعلان

ڈونالڈ ٹرمپ کا ہندوستان کے خلاف ایک اور قدم،جلد ہی ہندوستان پر ٹٹ فار ٹاٹ ٹیرف لگانے کا کیا اعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 22, 2025 IST     

image
وزیراعظم مودی نے حال ہی میں اپنے امریکی دورے کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس دوران ٹیرف پر بھی بات ہوئی۔ لیکن اب اس ملاقات کے صرف ایک ہفتے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے حوالے سے ہندوستان کو ایک بار پھر دھمکی دی ہے۔ انہوں نے ہندوستان پر ٹٹ فار ٹاٹ ٹیرف لگانے کی بات کی ہے۔
امریکی صدر کا اعلان:
 امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ہندوستان اور چین جیسے ممالک پر باہمی محصولات عائد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ان ممالک سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر وہی ٹیرف لگائے گا جو یہ ممالک امریکی اشیاء پر عائد کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ ہم جلد ہی باہمی محصولات عائد کریں گے۔ اور ہم وہی ادا کریں گے جو ہم سے وصول کیاجاتاہے کیونکہ ہم تجارت میں برابری چاہتے ہیں۔

ہم کوویڈ سے پہلے ایسا کرنے کی تیاری کر رہے تھے:امریکی صدر 
امریکی صدر نے مزید کہاکہ ہم نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا۔ ہم کوویڈ سے پہلے ایسا کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سابقہ ​​صدارتی مدت کے دوران بھی ٹیرف پر بہت جارحانہ تھے۔ اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران انہوں نے متعدد ممالک کے خلاف ٹیرف کی جنگ شروع کی تھی جنہوں نے امریکی سامان کی درآمدات پر زیادہ محصولات عائد کیے تھے۔ اس میں ہندوستان بھی شامل تھا۔ صدر ٹرمپ نے ہندوستان کو ٹیرف کنگ بھی کہا تھا۔

امریکا میں برڈ فلو پھیلنے سے انڈوں  میں کمی !

ساتھ ہی بتا تے چلیں کہ امریکا میں برڈ فلو پھیلنے سے انڈوں کی پیداوار میں بڑی کمی آئی ہے جس کے باعث انڈوں کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق برڈ فلو کی وباء پھیلنے کے بعد امریکا نے ترکیہ کی طرف دیکھنا شروع کردیا۔ ترکیہ کی جانب سے امریکا کو تقریباً پندرہ ہزار  ٹن انڈے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا میں لاکھوں انڈے دینے والی مرغیاں مر چکی ہیں جس کے باعث انڈوں کی شدید قلت لاحق ہوگئی۔ امریکا میں اب گروسری اسٹورز انڈوں کی فروخت کو محدود کر رہے ہیں جبکہ ریوسٹورنٹس میں بھی انڈوں سے بننے والی ڈشز کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔