Sunday, August 31, 2025 | 08, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ڈومیسٹک ریڈ بال ٹورنامنٹ دلیپ ٹرافی 2025کا شیڈول، مکمل اسکواڈ

ڈومیسٹک ریڈ بال ٹورنامنٹ دلیپ ٹرافی 2025کا شیڈول، مکمل اسکواڈ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 26, 2025 IST     

image
 ہندوستانی کرکٹ میں ڈومیسٹک سیزن کا آغاز ہوگیا ہے۔  ڈومیسٹک ریڈ بال ٹورنامنٹ باوقار دلیپ ٹرافی کا 28 اگست سے آغاز   ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ، چھ ٹیموں کے ساتھ بنگلور میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ کا آغاز کوارٹر فائنل مرحلے سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ  28 اگست سے 15 ستمبر تک منعقد ہوگا۔
 
نارتھ زون اور ایسٹ زون کے درمیان پہلا کوارٹر 28 سے 31 اگست کے درمیان  کھیلا جائےگا۔ جبکہ سینٹرل زون اور نارتھ ایسٹ زون انہی تاریخوں میں آمنے سامنے ہوں گے۔سیمی فائنلز 4 سے 7 ستمبر تک ہوں گے اور فائنل 11 ستمبر سے شروع ہوگا۔
 
ساؤتھ زون اور ویسٹ زون  پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔چار ٹیمیں بقیہ  جگہ کے لیے مقابلہ کریں گی۔ حیدرآبادی تلک ورما ساؤتھ زون کی قیادت کریں گے۔ فائنل 11 سے 15 ستمبر تک بنگلورو میں کھیلا جائےگا۔ دلیپ ٹروفی میں خلیل احمد، محمد شمی، عاقب نبی، محمد اظہرالدین، سلمان نذیر اور سرفراز خان پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔
 

دلیپ ٹرافی 2025 کا شیڈول:

کوارٹر فائنل

اگست 28-31: نارتھ زون بمقابلہ ایسٹ زون
 
31-28 اگست: سنٹرل زون بمقابلہ نارتھ ایسٹ زون
 

سیمی فائنل

4-7 ستمبر: ساؤتھ زون بمقابلہ کوارٹر فائنل 1 کا فاتح
 
4-7 ستمبر: ویسٹ زون بمقابلہ کوارٹر فائنل 2 کا فاتح
 

فائنل

15-11 ستمبر: سیمی فائنل 1 کا فاتح بمقابلہ سیمی فائنل 2 کا فاتح
 

دلیپ ٹرافی 2025 اسکواڈز:

سنٹرل زون: دھرو جورل (کپتان، وکٹ)، رجت پاٹیدار ، آرین جوئیل ، دانش ملیور، سنچیت دیسائی، کلدیپ یادو ، آدتیہ ٹھاکرے ، دیپک چاہر ، سرنش جین ، آیوش پانڈے، شوبھم شرما ، یش راٹھوڈ، ہرش سوتھار ، مناو سْتر اور  خلیل احمد ۔
 
ایسٹ زون: ایشان کشن (کپتان)، ابھیمنیو ایسوارن (نائب کپتان)، سندیپ پٹنائک، ویرات سنگھ ، دنیش داس، سریدام پال، شرندیپ سنگھ، کمار کشاگرا ، ریان پراگ ، اتکرش سنگھ ، منیشی، سورج سندھو جیسوال، مکیش کمار ، آکاش دیپ ، محمد شمی
 
نارتھ ایسٹ زون: رونگسن جوناتھن (کپتان)، انکور ملک، جیہو اینڈرسن، آرین بورا، ٹیچی ڈوریا، آشیش تھاپا، سیڈیزہالی روپیرو، کرناجیت یومنم، ہیم چھیتری، پالزور تمانگ، ارپت سباش بھٹیواڑہ (وکٹ)، آکاش چودھری ، بشورجیت ،کونتھوجم، پی جوتن، اور اجے لامنا سنگھ۔
 
نارتھ زون: شبمن گل (کپتان)، شبھم کھجوریا، انکت کمار (نائب کپتان)، آیوش بدونی ، یش دھول ، انکیت کلسی ، نشانت سندھو ، ساحل لوترا، میانک ڈگر ، یودھویر سنگھ چرک، ارشدیپ سنگھ، ہرشیت رانا ، انشول کمبوج ،عاقب نبی اور کنیا وادھاوان(  وکٹ  کیپر)
 
ساؤتھ زون: تلک ورما (کپتان)، محمد اظہرالدین (نائب کپتان، وکٹ)، تنمے اگروال ، دیو دت پڈیکل ، موہت کالے، سلمان نذیر، این جگدیسن (وکٹ)، ٹی وجے، آر سائی کشور ، تنئے تھاگراجن ، ویشاک  وجے کمار۔ ، ایم ڈی ندیش ، رِکی بھوی ، باسل این پی، گرجاپنیت سنگھ ، اسنیہل کوتھنکر۔
 
ویسٹ زون: شاردول ٹھاکر (کپتان)، یشسوی جیسوال ، آریہ دیسائی ، ہاروک دیسائی (وکٹ)، شریاس آئیر ، سرفراز خان ، رتوراج گائیکواڈ ، جیمیت پٹیل، منان ہنگراجیا، سوربھ نوالے (وکٹ)، شمس ملانی ، تنوش کوٹین  درمیندر سن  جڈیجہ تشاردیش پانڈے ، ارزن ناگواس والا۔