Thursday, April 03, 2025 | 05, 1446 شوال
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • زلزلہ :میانمار اور تھائی لینڈ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ،مزید اضافہ کا اندیشہ، ریسکیو آپریشن جاری

زلزلہ :میانمار اور تھائی لینڈ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ،مزید اضافہ کا اندیشہ، ریسکیو آپریشن جاری

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Mar 29, 2025 IST     

image
میانمار میں رات گئے ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکوں نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔ یہاں جمعہ کی دیر رات 23.56 پر 4.2 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔ اس سے قبل میانمار میں یکے بعد دیگرے چار زلزلے محسوس کیے گئے۔ تھائی لینڈ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ بنکاک میں صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔ 7.7 شدت سے لے کر 4.2 شدت کے زلزلے نے ہندوستان، بنگلہ دیش اور چین کو متاثر کیا۔ اس آفت میں اب تک 154 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جس میں میانمار کے 144 اور تھائی لینڈ کے 10 افراد شامل ہیں۔
 
 پہلا زلزلہ صبح 11 بج کر 50 منٹ پر آیا۔  اس کی شدت 7.2 ناپی گئی۔ اس کے بعد دوسرا جھٹکا رات 12 بج کر 2 منٹ پر آیا۔ اس کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔اس کے بعد ایک ایک گھنٹے کے وقفے سے دو اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق پہلے دو زلزلوں کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جبکہ تیسرا زلزلہ زمین سے 22.5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ میانمار اور تھائی لینڈ میں شدید زلزلے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ 
 
اس کا سب سے زیادہ اثر بنکاک میں دیکھا گیا۔ بنکاک میں اسٹاک ایکسچینج نے تجارت معطل کردی۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کئی عمارتیں لرز گئیں۔ کثیر المنزلہ عمارتیں تاش کے پتوں کی طرح منہدم ہوگئیں۔ میانمار میں 144 افراد ہلاک اور 730 زخمی ہوئے۔ ہر طرف تباہی کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ لوگ ملبے میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں۔ زلزلے کے باعث میانمار میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔