Thursday, February 13, 2025 | 14, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے کیا گیاپیش ، جی ڈی پی کا تخمینہ 6.3 سے 6.8 فیصد کے درمیان

پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے کیا گیاپیش ، جی ڈی پی کا تخمینہ 6.3 سے 6.8 فیصد کے درمیان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 31, 2025 IST     

image
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کے پہلے دن یعنی آج صدر دروپدی مرمو نے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اقتصادی سروے پیش کیا ۔سروے میں موجودہ مالی سال میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 6.3 سے 6.8 فیصد کے درمیان رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔اس کے بعد پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
 

پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس  کا آغاز:

یاد رہے کہ پارلیمنٹ میں آج سے بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ بجٹ اجلاس دو مرحلوں میں ختم ہوگا۔ پہلا مرحلہ 31 جنوری سے 13 فروری تک اور دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے 4 اپریل تک چلے گا۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 1 فروری 2025 کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ میں اپنی بجٹ تقریر شروع کریں گی۔ 
 

اقتصادی سروے کیا ہے؟

اکنامک سروے ایک مالیاتی دستاویز ہے، جو ملک کی معاشیات سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتی ہے۔اکنامک سروے کے 3 حصے ہیں۔ پہلے حصے میں اقتصادی ترقی کے امکانات، چیلنجز اور اسے تیز کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔دوسرا حصہ مختلف شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ ڈیٹا پر مشتمل ہے اور تیسرے حصے میں روزگار، مہنگائی، امپورٹ ایکسپورٹ، بے روزگاری اور پیداوار جیسی دیگر معلومات شامل ہیں۔