Monday, June 02, 2025 | 06, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • عید الاضحیٰ کے موقع پرحیدرآباد میں قربانی کے جانوروں کی آمد۔ مختلف علاقوں میں لگائے گئے خصوصی بازار

عید الاضحیٰ کے موقع پرحیدرآباد میں قربانی کے جانوروں کی آمد۔ مختلف علاقوں میں لگائے گئے خصوصی بازار

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 31, 2025 IST     

image
ملک بھرمیں عید الاضحیٰ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ جیسے جیسے عید قربان قریب آرہی ہے ۔ حیدرآباد میں  قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ شہر کے اہم مقامات ملک  پیٹ ،  چنچل گوڑہ ، ٹولی چوکی ،مہدی پٹنم ، ایرا گڈہ، موسیٰ پیٹ،صنعت نگر،  چندرائن گٹہ،  خلوت، حسینی علم  ، عنبر پیٹ ، ضیا گوڑہ،دارالشفاء‘ نامپلی،  عطا پور‘ شہر کے مضافاتی علاقوں  چنگی چرلہ ،آرسی آئی روڈ بالا پور‘ جل پلی ‘ پہاڑی شریف‘  راجندر نگر ، شمس آباد ، شاد نگر میں  بھی  بکرا بازار لگائے  جا رہے ہیں ۔
 
 بھیڑ بکریوں کی فروخت
 
بقرعید کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی سڑکوں پر بھیڑ بکریوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا جا تا ہے۔ بقرعید کے موقع پر ایک تاجر انوکھے طریقہ سے بکرے کو فروخت  کررہے ہیں۔ ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے محمد فضل اور خالد نے آنے والی بقرعید کے موقع پر شہر کے مضافات میں بنڈلا گوڑا جاگیر میونسپل کارپوریشن حدود میں واقع درگاہ خلیج خان میں بھیڑ بکریوں کے شیڈ قائم کئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ یہاں گوشت کاٹ کر ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کیلئے  دوسرے شیڈ بھی بنائے گئے ہیں۔ منتظمین نے کہا کہ ریاست کے مختلف حصوں سے بھیڑ پالنے والے انہیں براہ راست یہاں لا کر فروخت  کر  سکتے ہیں۔ اس کے لیے ہر فارم کاشتکار سے روپے وصول کیے جائیں گے۔
 
ممنوع جانوروں کی قربانی پر روک
 
بڑے جانوروں کی فروخت کیلئے شہر میں محدود بازار لگائے ہیں۔  حکام نے ممنوعہ جانوروں کی  قربانی اور اور منتقلی کو روکنے کےلئے سخت اقدام کئے ہیں۔ شہر میں داخل ہونے والی سڑکوں پر  پولیس چیک پوسٹ لگائے گئے ہیں۔  پولیس کے ساتھ ساتھ  گؤ رکشک بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔ پولیس نے گؤ رکشکوں کو  قانون ہاتھ میں نہیں لینے کی ہدایت دی ہے۔
 
 صفائی،سیکوریٹی کے سخت اقدامات
 
 حیدرآباد پولیس، نے مختلف محکموں اور  علما، مشائخ اور سیاسی لیڈروں کے ساتھ عید الااضحیٰ کو پْرامن منانے کیلئے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ سیکوریٹی، صفائی، بجلی اور پانی کی  سپلائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔