Saturday, June 07, 2025 | 11, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • راجستھان کے مویشی منڈیوں میں خریداروں کا دیکھا جا رہا ہے جوش

راجستھان کے مویشی منڈیوں میں خریداروں کا دیکھا جا رہا ہے جوش

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 06, 2025 IST     

image
عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر جے پورکی مشہورمویشی منڈیاں خریداروں اور بیوپاریوں سے بھر گئی ہیں۔ جہاں ایک طرف خوبصورت، صحت مند اور بھاری بھرکم بکروں کی بہار ہے، وہیں دوسری طرف مہنگائی نے خریداروں کو پریشان کر رکھا ہے۔

جے پور کی بکرا منڈ یاں

راجستھان کے مختلف اضلاع سے بیوپاری اپنے پالے ہوئے جانوروں کے ساتھ جے پور کی منڈیوں  میں ہیں۔ یہاں سوجات، کوٹک، گجراتی، اور راجستھانی نسلوں کے بکرے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔خریدار اس بار مہنگائی سے پریشان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی قربانی کے  بکرا لےنے کےلیے آئے ہیں، لیکن جو بکرا پہلے 25 ہزار میں ملتا تھا، اب اس کی قیمت 40 ہزار سے کم نہیں۔

 جانوروں کی پرورش بھی مہنگی

جبکہ بیوپاریوں کے مطابق جانوروں کی غذائی ضروریات بہت زیادہ ہوتی ہیں، جن میں چنے، گندم، سبز چارہ، مکئی اور بعض صورتوں میں ڈرائی فروٹس بھی شامل ہوتے ہیں۔جس سے ان کی قیمتیں زیادہ ہیں۔جے پور کی منڈی میں کوٹک نسل کے بکرے ہیں، ان کی پرورش خاص دیکھ بھال سے کی گئی ہے۔ان بکروں کی قیمتوں  ایک لاکھ سے زیادہ ہیں ۔پر ابھی خریدار نہیں ہیں۔

دو دانت والے بکروں کو ترجیح

قربانی کے لیے "دو دانت" والے بکرے سب سے زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں، کیونکہ یہ قربانی کے شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ بیوپاری اور خریدار دونوں ہی دو دانت والے بکروں کو ترجیح دے رہے ہیں۔بکروں کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کچھ بکرے جو پچھلے سال 50 سے 60 ہزار میں فروخت ہو رہے تھے، اس سال ان کی قیمت 1 لاکھ سے 1.5 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے۔ منڈی میں صرف بکرے ہی نہیں بلکہ بھیڑ اور دُنبے بھی فروخت کے لیے موجود ہیں۔ بعض خریدار دُنبوں کی قربانی کو افضل سمجھتے ہیں۔ بیوپاری کہتے ہیں کہ خوراک اور دیکھ بھال مہنگی ہے، اس لیے قیمتیں بھی زیادہ ہیں۔ دوسری طرف شہری کہتے ہیں کہ بجٹ تنگ ہونے کےھ باوجود  قربانی کا جذبہ ہے۔

اجمیر شریف کی بکرا منڈی

اجمیر شریف کی معروف بکرا منڈی میں اس سال بھی سوجات، راجستھانی اور اجمیرہ نسل کے بکرے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ لمبے کان، رنگ برنگےبکرے۔اور وزنی اور صحت مند  بکرے خریداروں کو لبھا رہے ہیں۔یہاں پر سات سے دس ہزار کے بکروں کی بھی رینج ہے، اور تیس چالیس ہزار کے بھی بازار میں کچھ ایسے خاص بکرے بھی موجود ہیں جن کی قیمت دو لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر رہی ہے۔ ، ایک بکرا جس کا وزن تقریباً 120 کلو ہے، وہ اجمیری نسل سے ہے اور اس کی قیمت دو لاکھ روپے مانگی جا رہی ہے۔