Saturday, June 07, 2025 | 11, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • حیدرآباد: راجندر نگر میں بزرگ جوڑے کا بے دردی سے قتل

حیدرآباد: راجندر نگر میں بزرگ جوڑے کا بے دردی سے قتل

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 06, 2025 IST     

image

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ راجندر نگر میں جنا چیتنہ فیز۔ ٹومیں ایک بزرگ جوڑے کو ان کے اپارٹمنٹ میں قتل کیا گیا ۔جوڑے کی شناخت 70 سالہ شیخ عبداللہ  اور 65 سالہ رضوانہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے، دونوں ریٹائرڈ ملازمین اپارٹمنٹ کمپلیکس کی پانچویں منزل پر مقیم تھے۔ شیخ عبد اللہ  ایس بی آئی کے ریٹائرڈ ملازم تھے۔ انکی اہلیہ  رضوانہ  ریٹائرڈ لکچرر تھے۔ انکے  چار بچے  ہیں۔ جو تمام  بیرون ملک رہےہیں۔ یہ جوڑا  گھر میں   تنہا رہتا تھا۔

 

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے جوڑے پر تیز دھار چیزوں سے وحشیانہ حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اوران کے بیڈ روم میں ہی موت ہوگئی۔ ان لاشیں  خون میں لت پت پائی گئیں۔  پڑوسیوں نے  پولیس کو اطلاع دی۔راجندر نگر پولیس نے ایک کیس درج کیا اور اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ قتل ڈکیتی کی کوشش کا حصہ تھا یا جوڑے کے جاننے والوں نے کیا تھا۔   گھر میں  چیزیں  بکھرے  ہوئے تھے۔

 

 پولیس جائے وقوعہ کی طرف جانے والے راستوں پر نگرانی کرنے والے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ پڑو سیوں   اور واچ  مین  سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ایک پولیس اہلکار نے کہا، "ہم اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ جوڑے کو کیوں نشانہ بنایا گیا اور کون ممکنہ مشتبہ ہو سکتا ہے۔ ہم قتل کے پیچھے محرکات کا تعین کرنے کے لیے متعدد زاویوں کی تلاش کر رہے ہیں جس میں فائدے کے لیے قتل یا کسی اندرونی کام کا تعلق ہے"۔ پولیس نے  لاشوں کو  پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کر دیا۔

 

 ادھراپوزیشن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن نےالزام لگایا کہ ریاست میں مستقل وزیرداخلہ نہیں ہونے سے آئے دن جرائم و حادثات میں اضافہ  ہو رہا ہے۔