Thursday, April 03, 2025 | 05, 1446 شوال
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم،9 دنوں میں تیسرا واقعہ

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم،9 دنوں میں تیسرا واقعہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 01, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں پیر کی رات دیر گئے سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک بار پھر تصادم ہوا ۔ 9 دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔کٹھوعہ کے بالائی رام کوٹ علاقے میں 3 عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ سیکورٹی فورسز نے انہیں گھیرے میں لے لیا ہے۔ علاقے میں رات سے فائرنگ جاری ہے۔آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
 
اس سے قبل  بھی ہوا انکاؤنٹر:
اس سے قبل کٹھوعہ میں 23 مارچ کو ہیرا نگر سیکٹر کے سانیال گاؤں کے قریب ایک انکاؤنٹر ہوا تھا۔ مقابلے کے دوران عسکریت پسندوں نے ایک لڑکی کو یرغمال بنا لیا تھا۔ تاہم وہ فرار ہونے میں  بھی کامیاب ہو گیا۔تشدد پسند پہلی کارروائی کے دوران علاقے سے فرار ہو گئے تھے۔ تاہم سرچ آپریشن جاری تھا۔دوسرا انکاؤنٹر 27 مارچ کو 'جوتھانہ' میں ہوا، جس میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور دو  عسکریت پسند مارے گئے۔
 
مرکزی وزیر داخلہ کا7 اور 8 اپریل کو دورہ :
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 7 اور 8 اپریل کو جموں و کشمیر کے دورے پر آ رہے ہیں اور اس سے پہلے عسکریت پسندوں کے ایک کے بعد ایک انکاؤنٹر منظر عام پر آ رہے ہیں۔شاہ یہاں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کریں گے اور ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ مرکزی سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس حکام میٹنگ میں شرکت کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی میٹنگ میں شرکت کر سکتے ہیں، حالانکہ اس کی تصدیق ابھی  نہیں ہوئی ہے۔