Thursday, August 14, 2025 | 20, 1447 صفر
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ملک بھر میں یوم آزادی سے قبل عوام میں جوش وخروش؛لال قلعہ میں بڑے پیمانہ پر ریہرسل کا اہتمام۔ کولکتہ میں بھی عوام پرجوش

ملک بھر میں یوم آزادی سے قبل عوام میں جوش وخروش؛لال قلعہ میں بڑے پیمانہ پر ریہرسل کا اہتمام۔ کولکتہ میں بھی عوام پرجوش

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 13, 2025 IST     

image
اس سال 15 اگست کو ہم سب 79 واں جشن یوم آزادی منانے والے ہیں۔ اس جشن آزادی کو لیکر ملک بھر میں جوش وخروش اپنے عروج پر پہنچ چکاہے۔ تمام ریاستوں اور مرکز زیرانتظام علاقوں میں جشن آزادی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی 15 اگست کو دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر پرچم کشائی انجام دیں گے اور قوم سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلہ میں دہلی کے لال قلعہ میں فل ڈریس ریہرسل جاری ہے۔ اس ریہرسل کے مشاہدہ کیلئے عوام کو بھی داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس دوران دہلی پولیس نے تقریبات کی فل ڈریس ریہرسل کیلئے ٹریفک اڈوائزری جاری کی ہے جس میں مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صبح کے وقت مخصوص راستوں سے دور رہیں۔فل ڈریس ریہرسل کے دوران سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں جس میں سیکورٹی عہدیداروں، ثقافتی دستوں کی شرکت اور دیگر رسمی انتظامات شامل ہیں۔
 
یو پی کے چیف منسٹر نے ہر گھر ترنگا ریالی کو دکھائی جھنڈی:
 
اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنو میں منعقدہ ہر گھر ترنگا ریالی کو جھنڈی دکھائی۔ چیف منسٹر کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹر کیشوپرساد موریا اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اسکولی طلبا کے ساتھ سیلفی بھی لی۔ اس موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ ملک اس مرتبہ 79 واں یوم جشن آزادی منانے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یو پی حکومت لوگوں کو آزادی کے ثمرات پہنچانے میں مصروف ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر کیشوپرساد موریا نے کہاکہ آج سے ہر گھر ترنگا کے سلسلہ میں ترنگا یاترا کا آغاز کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کا مقصد ملک کی آزادی کے 100 سال ہونے سے پہلے ملک کو بہت آگے لے جانا ہے۔
 
وہیں مغربی بنگال کے کلیم پونگ میں بھی جشن یوم آزادی کی تیاریاں اور جوش وخروش اپنے عروج پر ہے۔ یہاں جشن آزادی تقاریب کئی دنوں تک جاری رہتاہے جس میں خاص طورپر اسکولس کے طلبا بڑے ہی جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں۔ اس وقت کلیم پونگ کا پورا علاقہ یوم آزادی کے جشن میں ڈوبا ہوا ہے  جسے ترنگے اور دیگر اشیا سے اچھی طرح سے سجادیا گیاہے۔ یہاں دکانوں اور بازاروں کو سجادیاگیاہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ یہاں دہلی سے بھی زیادہ پرجوش انداز میں جشن آزادی منایا جاتاہے۔ 
 
ہر گھر ترنگا مہم کے تحت جموں وکشمیر کے ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ نے ایک لاکھ قومی پرچم کئے۔ ڈوڈا کے کمشنر ہرویندر سنگھ نے کہاکہ ملک کی آزادی کے 79 ویں جشن سے قبل ہم نے ایک لاکھ قومی پرچم تقسیم کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک کی آن ۔ بان شان یہ ترنگا ہے جسے ہم تقسیم کررہے ہیں۔ اگزیکٹیو آفیسر یاسر حسین وانی نے کہاکہ 8 سے 15 تاریخ تک ہر گھر ترنگا مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مہم کے تحت ہم لوگوں میں مفت قومی پرچم تقسیم کررہے ہیں تاکہ عوام میں جشن آزاد سے متعلق مزید جوش پیدا کیا جا سکے۔