Thursday, November 27, 2025 | 06, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • آندھراپردیش اقلیتی وزیر این ایم ڈی فاروق کی موجودگی میں فاروق شبلی نے اردو اکیڈمی چیئرمین کی ذمہ داری سنبھالی

آندھراپردیش اقلیتی وزیر این ایم ڈی فاروق کی موجودگی میں فاروق شبلی نے اردو اکیڈمی چیئرمین کی ذمہ داری سنبھالی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 27, 2025 IST

 آندھراپردیش اقلیتی وزیر این ایم ڈی  فاروق کی موجودگی میں فاروق شبلی نے اردو اکیڈمی چیئرمین کی ذمہ داری سنبھالی
 آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی کونیا صدر نشین مل گیا ہے۔ ریاست کی این ڈی اے حکومت نے فاروق شبلی کو آندھراپردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

 فاروق شبلی نے سنبھالی ذمہ داری 

وزارت اقلیتی بہبود حکومت آندھراپردیش  کے سکریٹری سی ایچ سریدھر نے جمعرات کو وجئے واڑہ کے فاروق شبلی کو آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی کا چیئرمین مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ احکامات جاری ہونے کے فوراً بعد شبلی نے ریاستی قانون اور اقلیتی بہبود کے وزیر این ایم ڈی فاروق کی موجودگی میں اردو اکیڈیمی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔

ریاستی وزیرکی اردواکیڈمی کےچیئرمین کونصیحت

 یہ پروگرام  آندھراپردیش ریاستی سکریٹریٹ کے تیسرے بلاک میں محکمہ اقلیتی  بہبو کے پیشی آفس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریاستی وزیر اقلیتی بہبود این ایم ڈی فاروق نے  نئے اردو اکیڈمی کےچیئرمین  فاروق شبلی کو مشورہ دیا کہ اردو اکیڈمی کے ذریعے اردو زبان کی ترقی، اردو گھر، شادی خانوں اور تربیتی مراکز کے موثر انتظام کے لیے فیلڈ سطح پر اور منصوبہ بند طریقے سے کام کریں۔

ذمہ داری کو بخوبی ادا کرنے شبلی کا عزم 

 فاروق شبلی نے کہا کہ وہ چیف منسٹر نارا چندرابابو نائیڈو، ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان، وزیرتعلیم نارا لوکیش اور اقلیتی بہبود کے وزیر این ایم ڈی فاروق کے مشورے اردو اکیڈمی چیئرمین کی حیثیت سے اردو اکیڈمی کا نام اور وقار مزید بلند کریں گے۔ فاروق شبلی نے اردو اکیڈمی کا چیئرمین بننے کا موقع فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم، اقلیتی وزیر اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر الطاف اور دیگر موجود تھے۔