• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ٹینکرکی زد میں آکرموٹرسائیکل پر سوار باپ بیٹی کی موت۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں سڑک حادثہ

ٹینکرکی زد میں آکرموٹرسائیکل پر سوار باپ بیٹی کی موت۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں سڑک حادثہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 26, 2025 IST     

image
 
 تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی  کے شاد نگر شہر کے چوراہے پر ہفتہ کی صبح ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا۔ پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر باپ بیٹی موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ہفتہ کی صبح موٹر سائیکل پر باپ بیٹی  جارہے تھے۔ اسی دوران  شاد نگر چوراہے پر ایک تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی ۔ لڑکی  ٹینکر کی زدمیں آ گئی ۔ حادثہ میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق موچندر اپنی بیٹی کو قریب کے بس اسٹاپ پر چھوڑنے کے بائک پر لے جارہے تھے تاکہ وہ شمس آباد میں واقع وردھمان   کالج پہنچنے  کی بس میں سوار ہوسکے۔
 
 

 میتری نامی لڑکی بی ٹیک کی طالبہ بتائی جا رہی ہے۔ ٹکر سے بائیک  ٹینکر کے نیچےآ گئی۔  درد ناک سڑک حادثہ میں لڑکی ٹائروں کے نیچے آگئی۔ ٹینکر نے ایسے  کچل کیا۔ سڑک پر خون ہی خون نظر آرہا تھا۔ اس کی موقع پر  ہی موت ہوگئی۔ جبکہ اس کےوالد اس سے دور سڑک پرگر گئے۔ وہ بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ موقع پر ہجوم اکھٹا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ضابطہ کی کاروئی کی ۔حادثے کے باعث  شاد نگر میں ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔