Tuesday, June 24, 2025 | 28, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • باپ بنا حیوان،اپنی بیٹی کا کیا قتل،وجہ حیران کن

باپ بنا حیوان،اپنی بیٹی کا کیا قتل،وجہ حیران کن

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 24, 2025 IST     

image
مہاراشٹر کے سانگلی ضلع سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک ا سکول ٹیچر نے کم نمبر حاصل کرنے پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو مار مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات اٹپاڈی تحصیل کے نیلکرنجی گاؤں میں پیش آیا۔ افسر نے بتایا کہ ملزم دھوندی رام بھوسلے (45) اپنی بیٹی سادھنا سے ناراض تھے۔ ان کی بیٹی بارہویں جماعت کی طالبہ تھی۔نیٹ  امتحان میں کم نمبر آنے پر دونوں کے درمیان بحث ہوئی،باپ نے غصے میں اپنے ہوش کو کھو بیٹھا اور یہ افسوسناک واقعہ انجام دے دیا۔اہلکار نے بتایا کہ ملزم نے آٹا پیسنے کے لیے استعمال ہونے والی پتھر کی چکی کا لکڑی کا ہینڈل اٹھایا اور اپنی بیوی اور بیٹے کی موجودگی میں اپنی بیٹی کو مارنا شروع کر دیا۔جسکی وجہ سے بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ 
 
والدہ کی شکایت پر ملزم باپ کو گرفتار کیا گیا:
 
اٹپاڈی پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر ونے بہیر نے کہا، شدید طور پر زخمی سادھنا کو سانگلی کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ "متعدد زخم" بتائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کی ماں کی شکایت پر ملزم باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 
 71 سالہ شخص کو اپنی بیمار بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا:
 
اس کے ساتھ ہی تھانے ضلع کی ایک عدالت نے ایک 71 سالہ شخص کو اپنی بیمار بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ ’’دانستہ اور منصوبہ بند قتل‘‘ ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج V.L. بھوسلے نے شوبھناتھ راجیشور شکلا کو تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت اپنی بیوی شاردا کو قتل کرنے کا مجرم ٹھہرایا۔ عدالت کی جانب سے 12 جون کو جاری کیے گئے حکم کی کاپی پیر کو دستیاب کرائی گئی۔ عدالت نے اس کیس میں 71 سالہ شخص کو عمر قید کی سزا سنائی اور اس پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔