جموں کے میران صاحب میں پولیس کی ناکہ بندی پرموٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے فائرنگ کردی۔ جس کے بعد پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک گینگسٹر کو ٹانگ میں گولی لگی ہے۔جموں پولیس دونوںبدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دونوں گینگسٹر ہیں اور ان کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔پولیس کے بیان کے مطابق جمعہ کی شام کو اطلاع ملی کہ دو بدمعاش موٹر سائیکل پر Chak Alawalکے علاقے میں آئے ہیں۔ اور ان لوگوں کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے۔
اس پر تھانہ انچارج میران صاحب جے پال شرما نے اپنے ساتھی پولیس والوں کے ساتھ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی گاڑی کو آتا دیکھ کر دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔شام تقریباً چھ بجے، جب ملزم Chak Alawal اور بینا گڑھ گاؤں کے درمیان چوراہے پر گھیرا ہوا تھا۔ Salehar کا رہائشی مجرم ارجن سنگھ نے اپنی پستول سے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں بدمعاش پرمجیت سنگھ عرف جنگی جو آر ایس پورہ کا رہائشی ہےکو جو موٹر سائیکل پر سوار تھا کی ٹانگ میں گولی لگی اور پرمجیت بائک کے ساتھ نیچے گر گیا۔
زخمی پرمجیت کو جی ایم سی لے جایا گیا۔ ارجن سنگھ کے خلاف مختلف جرائم کے لیے پانچ مقدمات درج ہیں اور پرمجیت سنگھ کے خلاف 11 مقدمات درج ہیں۔ ارجن سنگھ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔