شری امرناتھ جی یاترا 2025 کے پہلے جتھے کو بدھ ایل جی منوج سنہا نے جموں سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ کشمیر پہنچنے پر مقامی باشندوں نے ان یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا اور جمعرات یعنی 3 جولائی سے یہ یاترا باضابطہ طور بالتل اور چندن واڑی سے شروع ہو گی۔
ایل جی منوج سنہا نے یاترا کوجھنڈی دکھاکرکیا روانہ
سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ امرناتھ یاترا کا پہلا جتھہ ۔نُنوَن پہلگام پہنچ گیا۔ امرناتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کو بدھ کی صبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ایل جی منوج سنہا کی جانب سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا، جو براستہ سرینگر جموں شاہراہ بحفاظت جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ پہنچ گیا جہاں پر انہیں بلترتیب پہلگام اور بالتل کے راستوں پر دو گروپوں میں روانہ کیا گیا۔ جس کے کچھ دیر بعد یاتریوں کا پہلا دستہ نُن ون پہلگام پہنچ گیا۔یاتریوں میں کافی جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
سیکوریٹی اور انتظامی اقدامات قابل ستائش
جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے امرناتھ یاترا کے سلسلے میں پہلگام میں کیے گئے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو "قابلِ ستائش" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یاترا بھارت کے روحانی ورثے، امن اور قومی یکجہتی کی علامت ہے۔
وقف بورڈ کی چیئرپرسن نےیاتریوں کا کیااستقبال
جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن سید ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے بدھ کو امرناتھ جی یاتریوں کے پہلے جتھے کا بالتل میں خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے یاتریوں سے بات چیت کی اور انہیں کامیاب یاترا کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔ درخشاں اندرابی نے بالتل بیس کیمپ کا بھی دورہ کیا۔
پہلگام بیس کیمپ پر گرمجوشی سے استقبال
امرناتھ یاترا کا آغاز عقیدت، امن اور بھائی چارے کے خوبصورت مظاہرے کے ساتھ ہو گیا ہے۔ پہلگام بیس کیمپ پر ملک بھر سے آنے والے شردھالوؤں کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔پہلگام کے ایم ایل اے محمد الطاف کلو۔ نے یاتریوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا دنیا کے کونے کونے سے عقیدت مند یہاں پہنچے ہیں، اور اس سال توقعات بہت زیادہ ہیں ۔ تمام فرقوں کو مل کر اس روحانی سفر کو کامیاب بنانا ہے۔

پونی اونر ایسوسی ایشن کا پرتپاک استقبال
آج پہلگام میں امرناتھ یاترا کے پہلے جتھے کا مقامی پونی اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مقامی گھوڑے بان میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا اور یاتریوں کو پھولوں اور روایتی انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔
ڈی سی،ڈی آئی جی،ایس ایس پی نے کیا خیرمقدم
امرناتھ یاتریوں کی پہلی کھیپ کا نَویُگ ٹنل، قاضی گنڈ میں ڈی سی کولگام اطہر عامر خان ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید احمد متو، ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل، مقامی شہریوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے وادی میں داخل ہوتے ہی پرتپاک استقبال کیا۔ یاتری جموں بیس کیمپ سے آج صبح روانگی کے بعد یہاں پہنچے تھے۔