• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • چھتیس گڑھ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد مردہ پائے گئے

چھتیس گڑھ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد مردہ پائے گئے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Jul 18, 2026 IST

چھتیس گڑھ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد مردہ پائے گئے
 
چھتیس گڑھ کے رائے پور میں کرائے کے مکان سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ پورا واقعہ ٹکراپارہ (Tikrapara) پولیس اسٹیشن میں واقع سنجے نگر علاقہ میں پیش آیا۔
 
پولیس کو ممکنہ خودکشی کا شبہ ہے اور فی الحال واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق،   ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) راہول دیو شرما نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ساجد علی (50)، اس کی بیوی رابعہ اور ان کے تین بچوں کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پنجاب کے ضلع مانسہ سے بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا تھا جہاں سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی۔
 

ماضی میں بھی ایسے ہی واقعات

آندھرا پردیش کے نیلور میں خاندان کے تین افراد گھر میں مردہ پائے گئے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں تین افراد پر مشتمل ایک خاندان طور پر خودکشی کر کے ہلاک ہو گیا، جو مبینہ طور پر اپنے بیٹے کے غیر یقینی مستقبل سے پریشان تھا، جوروزگار حاصل کرنے سے قاصر تھا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت ایم مدھوسودھن راؤ (65)، ان کی بیوی رتناولی (56) اور ان کے بیٹے سائی سمراتھ (25) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ تینوں سنگم منڈل کے ڈوورو(Duvvuru ) گاؤں میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ مدھوسودھن ایک ریٹائرڈ استاد تھے، اور ان کے بیٹے نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی۔
 

 خاندان نے چھوڑا خودکش نوٹ

اہلکار نے میڈیا کو بتایا، "تین افراد کے ایک خاندان نے خودکشی کر لی کیونکہ ان کے بیٹے کوملازمت نہیں مل رہی تھی۔ پولیس نے کہا کہ خاندان نے اپنے پیچھے ایک نوٹ چھوڑا ہے جس میں رشتہ داروں کے اثاثوں کی تقسیم کا خاکہ ہے۔  کیس درج کر لیا گیا ہے، اور تفتیش کار اس واقعے کی متعدد زاویوں سے جانچ کر رہے ہیں،مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیونکہ تفتیش جاری ہے۔
 

شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ ماہ، مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں مبینہ طور پر غیر ازدواجی تعلقات سے جڑا گھریلو جھگڑا ایک حادثہ پر ختم ہوا، جہاں چند گھنٹوں کے اندر تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حکام کے مطابق اتوار کے روز اندور کے ہیرا نگر علاقے میں ایک 34 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کرنے سے پہلے زہر کھا کر اپنی جان لے لی۔ جوڑے کی موت کے بعد پڑوسی کھنڈوا ضلع میں خاتون کے عاشق کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔
 
تفتیش کے دوران پولیس کو گھر سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا۔ نوٹ میں شوہر نے پتم پور کے ایک شخص پر اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ اس شخص نے اسکے ساتھ غلط کام کیے ، اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے اور اس کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی۔
 
نوٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ شوہر نے متعدد بار اس شخص سے اپنی بیوی سے رابطہ ختم کرنے کی درخواست کی، لیکن اس کے اعتراضات کے باوجود مبینہ تعلق برقرار رہا۔ اتوار کے روز اس جوڑے کی موت کی خبر عاشق تک پہنچنے پر صورتحال مزید بڑھ گئی۔ اس پیش رفت سے پریشان ہو کر یہ شخص کھنڈوا ضلع میں واقع اپنے قریبی گاؤں میں بھاگ گیا۔