72 ویں نیشنل فلم ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان ہفتہ،18جولائی کو شام 5:30 بجے کیا گیا۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سنٹر میں اعلان کیا۔ کارتک آریان اور مموتی کو بہترین اداکاری کا مشترکہ ایوارڈ دیا گیا۔ جب کہ یامی گوتم نے آرٹیکل 370 کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
نیشنل فلم ایوارڈز ملک کے سب سے باوقار اعزازات میں سے ہیں، جو فیچر فلموں، غیر فیچر فلموں اورہندوستانی سنیما میں شاندار کارکردگی پر دیئے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈز ان فلموں کو دیا گیا جو سال 2024 یکم جنوری سے 31 دسمبر 2024 کے درمیان سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) سے سرٹیفیکیشن حاصل کئے تھے۔
یامی گوتم نے آرٹیکل 370 کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا ، جبکہ چندو چیمپئن میں کارتک آریان کی شاندار اداکاری نے انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا۔ کارتک آریان نے برمایوگم (ملیالم) کے لیے مموتی کے ساتھ ٹائٹل شیئر کیا ہے۔ آرٹیکل 370 نے بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ بھی جیتا جبکہ سری کانت کو بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ راجکمار پیریاسمی کو امران (تمل) کے لیے بہترین ہدایت کار کا اعزاز ملا ۔
جنوبی ہند کی دھوم
آرٹیکل 370 کو مجموعی طور پر تین ایوارڈ ملے، جس میں ساشوت سچدیو نے بیک گراؤنڈ میوزک کے لیے جیتا۔ پشپا: دی رول 2 نے دو ایوارڈ جیتے- بہترین کاسٹیوم ڈیزائن: دیپالی نور اور شیتل شرما، اور بہترین اسکرین پلے: یوگیش دیشپانڈے ( سوارگندھروا سدھیر پھڈکے - مراٹھی)، بندریڈی سوکمار ( پشپا2: دی رول-تلگو)۔ کالکی 2898 AD نے دو ایوارڈ جیتے- بہترین پروڈکشن ڈیزائن (کالکی 2898 - تلگو) اور بہترین تفریح فراہم کرنے والی بہترین مقبول فلم قرار دی گئی ۔اس کے علاوہ لکی بھاسکر، اور 35 چنّا کھتا کڈو سمیت کئی فلمیں ایوارڈز جیتنے کے ساتھ نہ صرف تلگو فلم انڈسٹری بلکہ مجموعی طور پر جنوبی ہند کے سنیما کا وقار بھی مزید بلند ہوا۔
دریں اثنا، سال 2024 کے فاتحین کی مکمل فہرست دیکھیں:
بہترین فیچر فلم: آرٹیکل 370 (ہندی)
بہترین ہدایت کار: راجکمار پیریاسامی (امران، تامل)
بہترین تفریح فراہم کرنے والی بہترین مقبول فلم: کالکی 2898 AD (تلگو)
بہترین اداکار (مشترکہ): مموتی (برامایوگم، اورکارتک آرین (چندو چمپئن ) ہندی
بہترین اداکارہ: یامی گوتم (آرٹیکل 370، ہندی)
بہترین معاون اداکار: سنجے مشرا (بھکشک، ہندی)
بہترین معاون اداکارہ (مشترکہ): روپاشری وکادی (متھیا، کنڑ) اور سچینا نمیداس (مہاراج، تمل)
بہترین چائلڈ آرٹسٹس (مشترکہ ): شریجا چکروتی ،کاویا مری اور رندھن بنرجی (اونٹاری، بنگالی)؛ ارون دیو پوتھولا (35 چننا کتھا کڈو، تلگو)؛ آتیش ایس شیٹی (متھیا، کنڑ)
بہترین اسکرین پلے (اوریجنل ): سوکمار (پشپا 2: دی رول، تلگو)
بہترین اسکرین پلے (ایڈاپٹڈ): یوگیش دیشپانڈے (سریندر سدھا بھلے، مراٹھی)
بہترین مکالمے: راگھونیتھا ادھولوری (لکی بھاسکر
بیسٹ میوزک ڈائریکٹر۔ (آرٹیکل 370، ہندی)
بہترین میوزک ڈائریکٹر (بیک گراؤنڈ اسکور): جی وی پرکاش کمار (امرن، تامل)
بہترین گیت: منوج منتشیر (گیت: جانے دو، میدان، ہندی)
بہترین مرد پلے بیک سنگر: ابھے جودھپورکر (گانا: نواسچی گاووری، گھٹ گھنا پتی، مراٹھی
بہترین خاتون پلے بیک سنگر: وائیکم وجےلکشمی (گانا اناگنا ، مالم، ملیالم
بہترین سنیماٹوگرافی: شہناد جلال (برامیوگم، ملیالم)
بہترین ایڈیٹنگ: کلائیوانن (امران، تمل)
بہترین پروڈکشن ڈیزائن: نتن چودھری (کالکی 2898 AD، تلگو
بہترین کاسٹیوم ڈیزائن: دیپالی نور اور شیتل شرما( پشپا 2 ای رول،تلگو )
بہترین میک اپ آرٹسٹ: رتویک کمار،( کمیٹی کروولو، تلگو)
بہترین ایکشن ڈائریکشن (اسٹنٹ): انیل آراسو (مہاراج، تمل)
بہترین کوریوگرافی: وجے گنگولی (اُلاج، ہندی)
بہترین ساؤنڈ ڈیزائن: مانس چودھری (بھول بھولیا ں 3، ہندی)
بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر: رندیپ ہوڈا (سواتنترا ویر ، ہندی)
بچوں کی بہترین فلم: 35 چننا کتھا کڈو (تلگو)
بسٹ فلم پروموشنل انیشنل سوشل اینڈ انوارمنٹل والیوز: کیپٹن ملر (تمل)
خصوصی تذکرہ: دھنش (کیپٹن ملر، تمل) سدھن جی (ساؤنڈ مکس انجینئر، میجر، تامل)
علاقائی زبانوں میں بہترین فلمیں:
بہترین تلگو فلم: کمیٹی کرولو
بہترین تامل فلم: رایان
بہترین ہندی فلم: شری کانت
بہترین کنڑ فلم: متھیا
بہترین ملیالم فلم: فیمینا فاطمہ
بہترین گجراتی فلم: مارین
بہترین بنگالی فلم: چلاچترا ایکون
بہترین مراٹھی فلم: مْکّا پوسٹ بم بلواڈی
بہترین آسام فلم: جوائے فل ارینج اینڈ پرپْل
بیسٹ اوڈیا فلم: دی ٹائیڈ آف ٹائمز کی
بہترین منی پوری فلم: سلیت
بہترین کونکنی فلم: موگ
بہترین گڑھوالی فلم: دھی
بہترین تولو فلم: آئیلو
نان فیچر فلم ایوارڈز:
بہترین نان فیچر فلم: بنگار (مراٹھی اور انگریزی)
بہترین ہدایت کار (نان فیچر): آنند المے (اسٹیچو آف یونیٹی، ہندی
بہترین ہدایت کار: (انجن، سنتالی)
بہترین دستاویزی فلم: رام نامی (ہندی)
بہترین مختصر فلم: ہم سفر (مراٹھی)
بہترین انیمیشن فلم: ٹچڈ ایز واٹرس (سائلنٹ)
بہترین سوانح عمری (بائیو گرامی )فلم: کاکوری (ہندی)
بہترین آرٹ اینڈ کلچر فلم: میرا نِدا (ہندی)
خصوصی جیوری کا تذکرہ: چولا دور (ہندی) بھدرا کالی ناٹک منڈلم (ملیالم)
ایوارڈز برائے سنیما تحریر:
بہترین فلم نقاد: سنجیو شریواستو (ہندی)
سنیما پر بہترین کتاب: آئی اسٹینڈ فاریو، دی اسٹیٹس اسٹینڈ فار ایس اَز کنجنیرو ،پردیپ کمار شیٹی (کنڑ)
ایوارڈ کی تقریب جلد ہی منعقد ہونے والی ہے۔ راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند اعزاز سے نوازیں گے۔