• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ایران نے اردن،کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اثاثوں پرحملوں کا کیا دعویٰ

ایران نے اردن،کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اثاثوں پرحملوں کا کیا دعویٰ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 18, 2026 IST

ایران نے اردن،کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اثاثوں پرحملوں کا کیا دعویٰ
ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور(IRGC) نے سنیچر کے روز کہا ہے کہ اس نے اردن میں ایک امریکی  فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے،کویت میں ایندھن کی سپلائی کے ایک ڈاک (بندرگاہی گھاٹ) کو نشانہ بنایا۔ اور بحرین میں ایک ڈیٹا سینٹر کو تباہ کر دیا ہے۔
 
خبر رساں ایجنسی سیپا نے رپورٹ کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سحرگاہ کور ایرو اسپیس فورس نے اردن کے شہر الازرق میں امریکی اڈے پر لڑاکا طیاروں کی پناہ گاہوں اور پارکنگ کے ایک بڑے ریمپ پر حملے کیے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حملے میں کم از کم دو لڑاکا طیارے اور تین امریکی طیارے مکمل طور پر تباہ ہوئے اور ان میں سے کچھ کو بیک وقت میزائل اور ڈرون حملے سے بڑا نقصان پہنچا۔
 
ایک مختلف بیان میں، آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی رات، اس کی بحریہ نے کویت کے بندر الاحمدی میں امریکی بحری بیڑے کے ایندھن کی فراہمی کے ڈاک (بندرگاہی گھاٹ) اور بحرین کے شیخ عیسیٰ میں جنگی طیاروں کے جمع ہونے کی جگہ کو اپنے ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا، جس سے بحرین میں Batelco نامی انٹیلی جنس ڈیٹا سینٹر کو تباہ کر دیا۔بیان کے مطابق آئی آر جی سی نیوی کے جنگجوؤں نے کویت میں ایک امریکی سگنلز اور مواصلاتی مرکز کو بھی تباہ کر دیا۔
 
جمعہ کو دیر گئے، یو ایس سنٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات کے حملوں کو ختم کیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا،امریکی افواج نے 17 جولائی کو مشرقی امریکی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات کی کارروائیاں مکمل کیں۔ ان حملوں میں نگرانی کے مراکز، فوجی لاجسٹک ڈھانچے، زیرِ زمین اسلحہ گوداموں اور بحری عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں کے دوران امریکی افواج نے لڑاکا طیاروں، فضائی ڈرونز، جنگی بحری جہازوں اور دیگر عسکری وسائل کا استعمال کیا۔
 
" ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق تازہ ترین امریکی حملوں میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتے کے روز مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اردن کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں کو مار گرایا، بحرین نے کئی ایرانی فضائی حملوں کو روکا، اور کویت نے کہا کہ ایرانی حملے کے بعد بجلی اور پانی صاف کرنے کے پلانٹ میں آگ لگ گئی۔