اتر پردیش کے اٹاوہ میں پانچ نوجوانوں کو لاپرواہی مہنگی پڑی۔ پانچوں نوجوان سڑک حادثہ کا شکار ہو گئے۔ ان میں سے چار کی موت ہوگئی اور پانچویں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ پانچوں نوجوان ایک ہی موٹر سائیکل پر شادی کی تقریب سے گھر واپس آرہے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نابالغ تھے۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم گاڑی نے نوجوان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور فرار ہو گیا۔ پولیس گاڑی کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ یہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ اور اس واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا یہ واقعہ جمعرات کی رات اسرہر تھانہ علاقہ کے قریب پیش آیا۔
متوفی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سنجے کمار ورما نے بتایا، "دولت پور گاؤں کے پانچ افراد ایک گیسٹ ہاؤس میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنی موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے۔اے دوران ردر پور گاؤں کے قریب ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے پانچوں افراد سڑک پر گر گئے۔ متاثرین کی شناخت آشیش (17)، ہمانشو (15)، راہول (22)، پرانشو (15) اور روہت (18) کے طور پر کی گئی ہے۔
سیفائی میڈیکل کالج میں تین کی موت !
ایس ایس پی نے بتایا کہ حادثہ کے بعد اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے سیفائی میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ تاہم کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں آشیش کی موت ہو گئی، جب کہ ہمانشو، راہول اور روہت کی سیفائی جاتے ہوئے موت ہو گئی۔ ورما نے کہا کہ پرانشو کا علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔