دہلی میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے منگل کو 26 سال بعد اسمبلی میں اپنا پہلا بجٹ پیش کیا۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مالی سال 2025-26 کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، جو پچھلے بجٹ سے 31.5 فیصد زیادہ ہے۔وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں 10 فوکس ایریاز کا ذکر کیا ہے جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سڑکیں، پانی، بجلی اور مہیلا سمردھی یوجنا کے لیے 5100 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا ہے۔
#WATCH | #DelhiBudget2025 | CM Rekha Gupta says, "... There is a lot of difference between us and them (AAP)... You (AAP) made promises, we will fulfil them. You abused the governments of the other states, we will establish harmony and work together... You made 'Sheesh Mahal', we… pic.twitter.com/41fWqtK9Pm
— ANI (@ANI) March 25, 2025
پینے کے صاف پانی اور صفائی کے لیے 9,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے :
چیف منسٹر گپتا نے دہلی میں پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے لیے 9,000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔ پانی کے لیے نئے بورویل لگائے جائیں گے۔اسی طرح محکمہ واٹر سپلائی کے لیے 50 کروڑ روپے، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے لیے 50 کروڑ اور ہنگامی پانی ذخیرہ کرنے کے لیے 150 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پانی کی دستیابی کے لیے ہمسایہ ریاستوں سے بھی بات کی جائے گی، جب کہ پچھلی حکومت صرف پڑوسی ریاستوں پر الزام لگاتی رہی۔
اسکول دہلی میں کھولے جائینگے پی ایم شری :
وزیر اعلیٰ گپتا نے دہلی میں پی ایم شری اسکول کھولنے کے لیے 100 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔اسی طرح 100 اسکولوں میں لینگویج لیبارٹریز کھولنے کے لیے 21 کروڑ روپے، اسکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریوں کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے، اسمارٹ کلاسز بنانے کے لیے 100 کروڑ روپے اور نریلا میں اسکول ہب بنانے کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے 7000 کلاس رومز کو کمپیوٹرائز کرنے اور بچوں کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایم سی ڈی کو 6,897 کروڑ روپے مختص کیے گئے:
چیف منسٹر گپتا نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے لیے 6,897 کروڑ روپے کے بجٹ کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ایم سی ڈی بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔اسی طرح انہوں نے ضلعی پروجیکٹ کے کام کے لیے کلکٹر کے دفتر کو 53 کروڑ روپے، فائر فائٹرز اور فائر انجنوں کو بہتر بنانے کے لیے 100 مقامات پر چھوٹے فائر انجنوں کے لیے 110 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے ہوم گارڈز کی تعداد 25000 تک بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 3,843 کروڑ روپے کا بجٹ:
خواتین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر گپتا نے دہلی بھر میں 50,000 سے زیادہ کیمرے لگانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے سڑک اور پل کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 3,843 کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا۔اسی طرح، کچی بستیوں اور جے جے کالونیوں میں بنیادی سہولیات کے لیے 696 کروڑ روپے اور قومی راجدھانی کے علاقے (این سی آر) کے ساتھ بہتر رابطے کے لیے بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لیے 1,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔