Wednesday, October 22, 2025 | 30, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • فرانس کے سابق صدر سارکوزی کی سزا کا آج سے آغاز،پہنچے جیل

فرانس کے سابق صدر سارکوزی کی سزا کا آج سے آغاز،پہنچے جیل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 21, 2025 IST

فرانس کے سابق صدر سارکوزی  کی سزا کا آج سے آغاز،پہنچے جیل
فرانس کے سابق صدر نکولس سارکوزی کی 5 سال قید کی سزا شروع ہو گئی ہے۔سابق صدرپر قذافی سے رقم لینے کا جرم ثابت ہوا ہے، عدالت نےسابق صدر  کو  2007 کی انتخابی مہم میں قذافی حکومت  سے خفیہ طور پرغیر قانونی فنڈز لینے کے جرم میں پانچ سال  قید کی سزا سنائی ہے۔عدالتی حکم کے تحت سزا کاٹنے کے لیے سابق صدر   21 اکتبور منگل کے روز پیرس کی جیل پہنچ گئے ہیں ۔ وہ جدید فرانس کے پہلے سابق صدر ہیں جنہیں جیل  جانا پڑا ہے۔ 
 
نکولس سارکوزی اپنی اہلیہ کارلا برونی سارکوزی کا ہاتھ تھامے گھر سے نکلے اور لا سانتے جیل جانے کے لیے گاڑی میں سوار ہوئے۔ جیل جاتے وقت سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سارکوزی نے کہا، ایک بے گناہ شخص کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔
 
کس مقدمے میں ہوئی سزا:
 
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ انہیں اس الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا کہ انہوں نے لیبیا سے غیر قانونی فنڈز لے کر 2007 کے صدارتی انتخابی مہم کو فنانس کرنے کی سازش کی۔ سارکوزی نے سزا اور اپیل زیر التوا ہونے کے دوران جیل بھیجے جانے کے جج کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ 
 
اہلیہ اور خاندان کے ساتھ باہر نکلے:
 
جیل میں داخل ہونے سے چند منٹ قبل سارکوزی اور ان کی اہلیہ اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں سے ملنے کے لیے گھر کے باہر نکلے۔ انہوں نے پیرس کے اعلیٰ طبقاتی علاقے میں جمع ہونے والے حامیوں کی بھیڑ کی طرف ہاتھ ہلایا اور پھر گاڑی میں بیٹھ گئے۔ سینکڑوں حامیوں نے تالیاں بجائیں اور "نکولس، نکولس" کے نعرے لگائے۔ ساتھ ہی فرانس کا قومی ترانہ بھی گایا۔ سارکوزی کے بیٹوں اور بیٹی جین، پیئر، لوئی اور جولیا اور ان کے پوتے پوتی سب وہاں موجود تھے۔
 
جیل میں کیا کیا لے کر گئے سارکوزی:
 
سارکوزی نے ایک میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے جیل سے ڈر نہیں ہے۔ میں سر بلند رکھوں گا، یہاں تک کہ لا سانتے کے دروازوں کے سامنے بھی۔ میں آخری سانس تک لڑوں گا۔ انہو ں نے کہا کہ جیل جانے کے لیے میرا بیگ تیار ہے۔جس میں کپڑوں اور خاندان کی 10 تصاویر شامل ہیں۔ 
 
تنہائی قید میں رکھے جائیں گے سارکوزی:
 
سارکوزی کے وکلاء نے بتایا کہ سابق صدر کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تنہائی قید میں رکھا جائے گا، جہاں وہ دیگر قیدیوں سے الگ رہیں گے۔ ان کے وکیل کرسٹوف انگرین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جیل میں ڈالے جانے سے ان کا عزم اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا جذبہ مزید مضبوط ہوا ہے۔ انگرین نے یہ بھی بتایا کہ سارکوزی جیل میں اپنے تجربات پر ایک کتاب لکھنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔