Thursday, August 14, 2025 | 20, 1447 صفر
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ہندوستان کے سابق کرکٹر سریش رائنا کو ای ڈی نے طلب کیا

ہندوستان کے سابق کرکٹر سریش رائنا کو ای ڈی نے طلب کیا

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 13, 2025 IST     

image
ہندوستان کے سابق کرکٹر سریش رائنا کو ای ڈی نے طلب کیا ہے اور انہیں آج ای ڈی کے دہلی دفتر میں حاضر ہونا پڑے گا۔ یہ کیس غیر قانونی بٹنگ کی تحقیقات سے متعلق ہے ۔ آج سریش رائنا کا بیان ریکارڈ کیاجائے گا۔ اس سے پہلے ای ڈی کی تحقیقاتی ٹیم نے ممبئی، دہلی حیدرآباد، جے پور، مدورائی اور سورت میں 15 مقامات پر تلاشی لی تھی تاکہ ایک اور بیٹنگ ایپ کو چلانے والے سٹے بازی ریکیٹ کا پردہ فاش کیا جا سکے۔اس کمپنی نے گذشتہ سال سریش رائنا کو اپنا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیاتھا۔ اس وقت اس شرط لگانے والی کمپنی نے کہا تھا کہ سریش رائنا کے ساتھ اس شراکت سے ان کی کمپنی کو مداحوں کو شرط لگانے کی ترغیب دینے میں مدد ملے گی۔ 

15مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا:

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حال ہی میں دارالحکومت دہلی سے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے علاوہ حیدرآباد، جے پور، مدورائی اور سورت میں واقع کل 15 مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ جہاں سٹے بازی کے کئی ریکٹس کا پردہ فاش کیا گیا۔

کرکٹ کی دنیا میں ہلچل:

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کیونکہ رائنا واحد کرکٹر نہیں ہیں جو ایسی ایپس کو پروموٹ کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ کئی کھلاڑی بھی اس طرح کے کام سے منسلک ہیں۔

حال ہی میں رانا دگوبتی اور پرکاش راج بھی مشکل میں تھے:

رائنا سے پہلے، حال ہی میں تلنگانہ پولس نے تقریباً 25 بڑے ستاروں کے خلاف کیس درج کیا تھا جن میں رانا دگوبتی اور پرکاش راج شامل ہیں، بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کے لیے۔ جہاں رانا اور پرکاش نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ فی الحال، وہ اس طرح کے پلیٹ فارم کو فروغ نہیں دیتا۔