Thursday, April 03, 2025 | 05, 1446 شوال
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • طویل عرصے سے جیل میں قید، پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام کے لیے کیا گیا نامزد

طویل عرصے سے جیل میں قید، پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام کے لیے کیا گیا نامزد

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 01, 2025 IST     

image
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے ان کی کوششوں پر امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔72 سالہ سابق وزیراعظم کو پاکستان ورلڈ الائنس (PWA) کے ارکان نے نامزد کیا ہے، جو کہ گزشتہ دسمبر میں قائم کیا گیا ایک وکالت گروپ ہےاور اس کا تعلق ناروے کی سیاسی جماعت پارٹی سینٹرم سے بھی ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کافی عرصے سے جیل میں ہیں۔
 

پارٹی سینٹرم نے کیا بیان دیا؟

پارٹی سینٹرم نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ، نامزدگی کا حق رکھنے والے کسی کے ساتھ اتحاد میں، ہم نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے،بتا دیں کہ عمران خان  کو 2019 میں جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں پر اس ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی نوبل کمیٹی کو ہر سال نوبل امن انعام کے لیے سینکڑوں نامزدگیاں موصول ہوتی ہیں جس کے بعد کمیٹی 8 ماہ کے عرصے میں ان نامزدگیوں کا جائزہ لیتی ہے۔ اس کے بعد ہی انتخاب کیا جاتا ہے۔
 

عمران خان اگست 2023 سے جیل میں ہیں قید:

آپ کو بتاتے چلیں کہ عمران خان پاکستان کی مرکزی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی بھی ہیں۔ انہیں اگست 2023 سے جیل میں رکھا گیا ہے۔اس جنوری میں، خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی سے متعلق ایک کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔خان اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے بعد اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تاہم انہوں نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کی ہے اور انہیں سیاسی طور پر محرک قرار دیا ہے۔