سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی کانگریس پارٹی میں واپس آگئے ہیں۔ ترنمول کانگریس (TMC) کا 4 سال تک حصہ رہنے کے بعد وہ کانگریس میں واپس شمولیت احتیار کی ۔بدھ کے روز، 65 سالہ ابھیجیت نے مغربی بنگال کے کانگریس ہیڈکوارٹر 'بیدھان بھون' میں ریاستی پارٹی یونٹ کے مبصر غلام احمد میر اور ریاستی صدر سبھانکر سرکار کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔لوک سبھا کے سابق رکن اسمبلی ابھیجیت نے 2021 میں اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس چھوڑ کر ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
دو بار لوک سبھا الیکشن جیت چکے ہیں۔
ابھیجیت پیشے سے انجینئر ہیں اور سیاست میں آنے سے پہلے کارپوریٹ فرموں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔2012 میں، جب ابھیجیت کے والد اور کانگریس کے سینئر رہنما پرنب مکھرجی صدر منتخب ہوئے، ابھیجیت نے جنگی پور سے لوک سبھا ضمنی انتخاب لڑااور جیت حاصل کی۔2014کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی لہر کے بعد بھی ابھیجیت نے اپنی جیت برقرار رکھی ۔تاہم 2012 اور 2014 میں جنگی پور سے ایم پی رہے ابھیجیت، 2019 میں لوک سبھا الیکشن ہار گئے۔
کیا ابھیجیت کی واپسی سے بنگال میں کانگریس مضبوط ہوگی؟
بتا دیں کہ قبل ازیں ابھیجیت کو کانگریس میں کوئی بڑا رول نہیں دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ناراض ہوکر انہوں نے 2021 میں پارٹی چھوڑ دی۔ انہوں نے پارٹی پر نظر انداز کرنے کا الزام لگایا تھا۔لیکن ابھیجیت کو ٹی ایم سی میں بھی کوئی بڑا رول نہیں دیا گیا ۔ تاہم، ان کی آمد سے کانگریس کو کچھ راحت ضرور ملے گی ۔
بنگال میں 2026 میں انتخابات ہونے ہیں۔
بنگال میں 2026 میں انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے کانگریس ابھیجیت کی واپسی کو لے کر پرجوش ہے۔ کانگریس نے بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد میں 2021 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن 294 میں سے کوئی سیٹ نہیں ملی تھی۔وہیں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں صرف 1 سیٹ ہی جیت سکی۔