جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں ہفتے کے روز ایک ہی خاندان کے چار افراد کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ہلاک ہو گئے۔بتایا کہ یہ حادثہ کشتواڑ شہر سے تقریباً 25 کلومیٹر دور دراب شالہ لنک روڈ پر اس وقت پیش آیا، جب یہ خاندان سرتھل ماتا کے مندر میں پوجا کرنے کے بعد ڈوڈہ کے ڈیسا گاؤں میں واقع اپنی رہائش گاہ واپس جا رہا تھا۔
حادثہ میں ایک خاندان کے4افراد کی موت
کشتواڑ کے سرتھل علاقے میں سڑک حادثے میں چارافراد کی موت، ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر، گاڑی کا ڈرائیور اندھے موڑ پر بات چیت کرتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کی وجہ سے گاڑی سڑک سے ہٹ کر کھائی میں گر گئی۔مقامی رضاکار متاثرین کو بچانے کے لیے پہنچ گئے اور ایک لڑکی سمیت تین افراد کو موقع پر ہی مردہ پایا۔پولیس نے بتایا کہ ملبے سے ایک خاتون کو نکالا گیا اور اسے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا لیکن پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
عوامی نمائندوں کا اظہار افسوس
ایم ایل اے کشتواڑ شوگن پریہار ایم ایل اے پاڈر ناگسینی سنیل کما ر ایم پی سجاد احمد کچلو کانگریس لیڈر جی ایم سروری نے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے۔پولیس اس معاملہ میں قانونی طور پر کاروائی شروع کی ہے۔
جموں کشمیر کو ماحولیاتی سیاحت کے ہاٹ سپاٹ اعزاز
تلنگانہ کے حیدرآباد میں جموں کشمیر کو ماحولیاتی سیاحت کے ہاٹ سپاٹ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ انڈیا انٹرنیشنل ٹورازم مارٹ کے دوران جموں کشمیر کو سیاحت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے لئے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس مارٹ میں ملک و بیرون ملک کے کئی وفود نے شرکت کی۔ جموں کشمیر سے سی ای او کشتواڑ قیصر احمد، سی ای او ۔ وُلر ۔مانسبل احسان الحق ، JKTDC کے جی ایم ۔ریاض احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم جموں عارف احمد لون نے مارٹ کے دوران، حیدرآباد کی سیاحت سے وابستہ افراد کے ساتھ ملاقات کی اور اُنہیں کشمیر آنے کی دعوت دی۔
تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ 2025 میں عمرعبد اللہ مدعو
تلنگانہ کے وزیر اتم کمار ریڈی نے دہلی میں جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ سے ملاقات کی اور انہیں 8 اور 9 دسمبر کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والی تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ 2025 میں مدعو کیا۔عمر عبداللہ نے دعوت پر تلنگانہ کے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا اور اتم کمار ریڈی سے ذاتی طور پر ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی طور پر سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔ انہوں نے سمٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔