Tuesday, March 03, 2026 | 13 رمضان 1447
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • ایمریٹس نے تین روز بعد محدود پروازیں بحال کر دیں، دبئی سے چینئی خصوصی فلائٹ روانہ

ایمریٹس نے تین روز بعد محدود پروازیں بحال کر دیں، دبئی سے چینئی خصوصی فلائٹ روانہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Mar 03, 2026 IST

ایمریٹس نے تین روز بعد محدود پروازیں بحال کر دیں، دبئی سے چینئی خصوصی فلائٹ روانہ
ایمیریٹس نے تین روز کے وقفہ کے بعد محدود پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ ایئرلائن نے دبئی سے ایک خصوصی پرواز آپریٹ کی، جو رات 9 بجے روانہ ہوئی  تھی۔  اور صبح دو ب جکر 18 منٹ پر  چینئی ایر پورٹ پہنچی۔ اس پرواز میں 217 مسافر سوار تھے۔  جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جو گزشتہ تین دنوں سے پھنسے ہوئے تھے۔ 
 
حکام کے مطابق محدود آپریشن کے تحت مرحلہ وار پروازیں بحال کی جا رہی ہیں تاکہ متاثرہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ مسافروں نے پرواز کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامات کو سراہا۔ایئرلائن کی جانب سے مزید پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
 
دہلی ایئر پورٹ سے عرب ممالک  کیلئے کئی پروازیں منسوخ
 
دہلی ایئر پورٹ سے عرب ممالک  کیلئے کئی پروازیں منسوخ  ہوگئی  ہیں ۔ مسافروں میں بے چینی دیکھی  جارہی ہے ۔ ایرپورٹ پہنچے وا لے مسافروں نے بتایا کہ  فی الحال سعودی۔ دبئی  قطر۔ عراق۔ بحرین کیلئے پروازیں پور ی طرح سے بند ہے۔ 
 
ان ممالک میں صورتحال شدید تکلیف دہ ہے۔ مسافروں نے اس واقعے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے مسائل ایئرپورٹ کی روانی اور مسافروں کے تجربے پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ حکام نے یقین دلایا کہ متاثرہ مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔