Tuesday, March 03, 2026 | 13 رمضان 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد:ایران پر اسرائیل اور امریکی حملے کے خلاف مولا علی میں مسلم تنظیموں کا احتجاج

حیدرآباد:ایران پر اسرائیل اور امریکی حملے کے خلاف مولا علی میں مسلم تنظیموں کا احتجاج

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 03, 2026 IST

حیدرآباد:ایران پر اسرائیل اور امریکی حملے کے خلاف مولا علی میں مسلم تنظیموں کا احتجاج
ایران پر اسرائیل اور امریکی حملوں کے خلاف  ملک بھر میں احتجاج ہورہا ہے ۔  حیدرآباد کے علاقہ مولا علی میں مسلم تنظیموں کی جانب سے حملوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔ اس دوران امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی  گئی ۔ ساتھ ہی  مسلم ممالک جو اسرائیل اور امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں ان پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ۔ احتجاجی مسلم تنظیموں کے ذمہ داروں نے ایران پر حملہ کو  بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ۔  احتجاجیوں نے ہندوستانی حکومت سے بھی ایران کی تائید کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اس دوران  ریلی میں شریک نوجوانوں نے امریکہ اور اسرائیل کو پوری دنیا میں یکہ وہ تنہا کرنے کی عالمی برادری سے اپیل کی ہے ۔
 
وشاکھا پٹنم میں احتجاج :
 
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے خلاف   وشاکھا پٹنم میں احتجاج کیا گیا ۔ اس دوران اسکاف نامی تنظیم کی جانب سے  شہر میں کینڈل مارچ نکالا گیا ۔ کینڈل مارچ میں شریک لوگوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور  بے قصو ر لوگوں کے قاتل کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کئے جانے والے مشترکہ حملوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ ریلی میں شریک افراد نے     عالمی امن کے لیے دعائیں کی ۔
 
اسکاف کے قومی صدر جے وی پربھاکر  ۔ ریاستی سکریرٹی  نرسملو ۔ ضلع صدر و دیگر نے خطاب کرتے ہوے   کہا کہ امریکہ کے سامراجی اور جارحانہ اقدامات کے سبب دنیا میں بدآمنی پھیلی ہوئی ہے ۔ اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل صرف تیل کے ذخائر کو حاصل کرنے کیلئے ایران پر حملے کررہا ہے ۔ جس میں بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
 
ایران اور اسرائیلی تنازع کا اثرات خلیجی ممالک پر:
 
 ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے اثرات خلیجی ممالک میں بھی دیکھے جا رہے ہیں، جہاں ایران نے   امریکی اور آسٹریلوی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دوبئی میں بڑے ڈرون حملے  کیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حملے میں ایک  خودکش ڈرون  عمارتوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید دھماکوں کا باعث بنا، جس سے آگ بھڑک اُٹھی اور قریبی لوگ خوفزدہ ہو گئے۔
 
 موصولہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون عمارتوں کے اوپر سے گزرتے ہوئے بالکل نشانے پر ٹکرا رہا ہے، جس کے بعد دھماکہ ہوا اور آگ کی تیز لہر اُٹھی۔حملے میں موجود تمام امریکی فوجی محفوظ رہے، لیکن واقعہ نے دوبئی میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے ۔ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، اور اس اقدام کا مقصد خطے میں اپنے عسکری مفادات کو تقویت دینا ہے۔