آندھراپردیش میں عہدیدار خواتین کیلئے مفت بس سفر کی اسکیم کے نفاذ کے انتظامات میں مصروف ہیں جو 15 اگست سے شروع ہوگی۔ اس کیلئے کل 74 فیصد یعنی 8458 بسیں مختص کی گئی ہیں۔ چونکہ بھیڑ میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے اسی مناسبت سے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ آن کال ڈرائیورز کی تعداد بڑھانے اور کنڈیکٹرز کو چند دنوں کیلئے ڈبل ڈیوٹیاں دینے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آر ٹی سی بسوں میں خواتین کیلئے مفت سفر کی اسکیم اس ماہ کی 15 تاریخ سے نافذ کی جائے گی۔ یہ اسکیم اے پی ایس آر ٹی سی کی کل بسوں کے 74 فیصد میں لاگو ہوگی۔ تنظیم میں 11,449 بسیں ہیں۔
دو دن میں احکامات ہوگی جاری :
مفت سفر پر عمل درآمد کرنے والی پانچ اقسام کی بسوں کی تعداد 8458 ہے۔ حکومت اس سکیم کے بارے میں مکمل تفصیلات کے ساتھ دو دن میں احکامات جاری کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو 15 اگست کو صبح یوم آزادی تقریب میں شرکت کریں گے اور دوپہر میں منگل گیری میں اس اسکیم کا آغاز کریں گے۔بعض ایکسپریس بسیں ریاست کے مختلف حصوں سے کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ کے مختلف حصوں میں بین ریاستی خدمات کے طور پر چل رہی ہیں۔ان میں کوئی مفت سفر نہیں رہے گا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ الوری سیتارام راجو ضلع کے پڈیرو گھاٹ اور نندیال ضلع کے سری سیلم گھاٹوں پر چلنے والی ایکسپریس بسوں میں اس اسکیم کو لاگو نہیں کیا جائے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ اگر ان میں مفت سفر کی اجازت دی جاتی ہے تو اس سے ان بسوں میں بھیڑ بڑھ جائے گی اور گھاٹوں پر چلنا مشکل ہو جائے گا۔ عہدیداروں کے مطابق نان اسٹاپ ایکسپریس بسوں میں بھی مفت سفر نہیں رہے گا۔