فرانس میں ایئر ٹریفک کنٹرول کے اہلکار ہڑتال پر ہیں۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ Ryanair نے 170 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس نے 30,000 مسافروں کو اپنے چھٹیوں کے پلان تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے۔ فرانس میں دو یونینیں دو روزہ ہڑتال کر رہی ہیں۔ ملک کی ایک چوتھائی پروازیں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔
پیرس اور نائس کے ہوائی اڈوں پر پروازیں روک دی گئیں۔ فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ فلپ تبرات نے کہا کہ یونین کے مطالبات ناقابل قبول ہیں۔ Ryanair نے فضائی ٹریفک کے کارکنوں کی طرف سے ہڑتال کا اعلان کیا۔ اس نے کہا کہ برطانیہ، آئرلینڈ، اسپین اور یونان کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی ہڑتال کے باعث پیرس کے ہوائی اڈے پر 40 فیصد پروازیں منسوخ کر نے کا اعلان کیاہے ۔ جمعرات کو پیرس کے ہوائی اڈوں پر 40 فیصد پروازیں منسوخ کر دیں گے کیونکہ ہوائی ٹریفک کنٹرولرز کی ہڑتال کی وجہ سے جنوبی علاقوں میں پہلے ہی گرمیوں کی اسکولوں کی چھٹیوں کے موقع پر شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سول ایوی ایشن نےبتایا ہے کہ پیرس کے ہوائی اڈوں کے علاوہ فرانس کے تیسرے بڑے شہر نیس کے ہوائی اڈے پرکئی پروازیں منسوخ کر دی جائیں گی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سول ایوی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اسی طر ح لیون، مارسیلی، مونٹ پیلیئر،ایجاشیو اور فگاری ایئرپورٹس پر 30 فیصد پروازوں کی منسوخی کا حکم دیا ہے۔