Friday, March 14, 2025 | 14, 1446 رمضان
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری،قیمتیں ساتویں آسمان پر

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری،قیمتیں ساتویں آسمان پر

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 09, 2025 IST     

image
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت ہفتہ کو 87,400 روپے تھی لیکن اتوار تک اس کی قیمت 87,600 روپے ہوگئی۔ ہفتہ کو چاندی کی قیمت 97,500 روپے تھی لیکن اتوار تک یہ 200 روپے بڑھ کر 97,700 روپے تک پہنچ گئی۔حیدرآباد میں دس گرام سونے کی قیمت 87,600 روپے ہے  جبکہ  ایک کلو چاندی کی قیمت 97 ہزار 700 روپے ہے۔اسی طرح وجئے واڑہ میں دس گرام سونے کی قیمت 87,600 روپے ہے۔ جبکہ  ایک کلو چاندی کی قیمت 97 ہزار 700 روپے ہے۔
 
اسکے علاوہ وشاکھاپٹنم میں 10 گرام سونے کی قیمت 87,600 روپے ہے۔ یہاں ایک کلو چاندی کی قیمت 97 ہزار 700 روپے ہے۔یاد رہے کہ ملک میں اس وقت شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔  ملک میں شادی بیاہ اور مبارک موقعوں پر سونا پہننے کا رواج ہے۔ لوگ اہم تہواروں کے دوران سونا خریدتے ہیں۔ اسی طرح عام لوگ بھی سونے کو ایک سرمایہ کاری کے طورپر جمع کرتے ہیں تاکہ ایسے موقع پر اس کے ذریعہ مالی تحفظ فراہم ہوسکے۔ موجودہ صورتحال کی وجہ سے سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی بھی اچھی مانگ ہے جس کی وجہ سے سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
 
بتا دیں کہ گزشتہ ایک ماہ سے ملک اور دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قوانین میں تبدیلی کے بعد سے مارکیٹ میں تیزی ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اثر دیکھا جا رہا ہے اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی عام بجٹ کے بعد عدم استحکام میں مزید اضافہ ہوا ہے۔