وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام نے آج ماریشس کے ریڈوایٹ میں اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ ہندوستان-ماریشس ترقیاتی شراکت داری کے تحت نافذ کیا گیا یہ تاریخی پروجیکٹ، ماریشس میں صلاحیت سازی کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔سال 2017 کے مفاہمت نامے کے تحت 4.74 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی، یہ جدید ترین انسٹی ٹیوٹ وزارتوں، عوامی دفاتر، نیم سرکاری ادارے اور سرکاری کاروبار میں ماریشس کے سرکاری ملازمین کی تربیت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ تربیت کے علاوہ، انسٹی ٹیوٹ پبلک ایڈمنسٹریشن، تحقیق کو فروغ دینے، گورننس اسٹڈیز اور ہندوستان کے ساتھ ادارہ جاتی روابط میں ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے آئی ٹی ای سی اور جی او آئی اسکالرشپ کے سابق طلباء سے بھی بات چیت کی، جو پہلے ہندوستان میں تربیت اور تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ صلاحیت سازی کے ان تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔گلوبل ساؤتھ کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کے ساتھ ہم آہنگ، یہ ادارہ بحر ہند کے علاقے میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ہندوستان کے کردار اور جامع ہندوستان-ماریشس شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
PM Dr. Navinchandra Ramgoolam and I jointly inaugurated the Atal Bihari Vajpayee Institute of Public Service and Innovation. It will serve as a hub for learning, research and public service, fostering new ideas and leadership for the future. It also strengthens our shared… pic.twitter.com/hrb5p7XRkp
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2025
اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان تعلقات نہ صرف بحر ہند سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ ہماری مشترکہ ثقافت، روایات اور اقدار سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ معاشی اور سماجی ترقی کی راہ میں ہم ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں۔ قدرتی آفت ہو یا کووڈ وبا، ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ دفاع ہو یا تعلیم، صحت ہو یا خلا، ہم ہر شعبے میں کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔ گزشہ دس سالوں میں ہم نے اپنے تعلقات میں بہت سی نئی جہتیں شامل کی ہیں۔ ترقیاتی تعاون اور صلاحیت سازی میں نئے ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں۔ ماریشس کے پاس رفتار کے لیے میٹرو ایکسپریس، انصاف کے لیے سپریم کورٹ کی عمارت، آرام دہ قیام کے لیے سوشل ہاؤسنگ، اچھی صحت کے لیے ای این ٹی اسپتال، کاروبار اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یو پی آئی اور روپےکارڈ ، کفایتی اور بہتر معیارکی ادویات کے لیے جن اوشدھی کیندر، ایسےکئی لوگوں پر مرکوز اقدامات ہیں، جنہیں ہم نے بروقت مکمل کیا ہے۔ ’اگالیگا‘ میں بہتر رابطے نے سائیکلون ’چیدو‘ سے متاثرہ لوگوں تک انسانی امداد کی تیز تر فراہمی کو ممکن بنایا۔ اس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں۔ حال ہی میں ہم نے ’کاپ مالیرے‘ ایریا ہیلتھ سینٹر اور 20 کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں، وزیر اعظم کے ساتھ ’’اٹل بہاری واجپائی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن‘‘ کو ملک کے نام وقف کرنے کی سعادت حاصل ہوگی۔
آج، وزیر اعظم نوین چندر رام غلام اور میں نے ہندوستان-ماریشس شراکت داری کو ’توسیعی اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان ماریشس میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔ یہ ماریشس کے لیے مدر آف ڈیموکریسی کا تحفہ ہوگا۔ ماریشس میں 100 کلومیٹر طویل پانی کی پائپ لائن کو جدید بنانے کا کام کیا جائے گا۔ کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کے دوسرے مرحلے میں 500 ملین ماریشین روپے کے نئے پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ اگلے پانچ سالوں میں ماریشس کے 500 سرکاری ملازمین کو ہندوستان میں تربیت دی جائے گی۔ ہم نے باہمی تجارت کو مقامی کرنسی میں طے کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
National Day wishes to the people of Mauritius. Looking forward to today’s programmes, including taking part in the celebrations.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2025
Here are the highlights from yesterday, which were also very eventful with key meetings and programmes… pic.twitter.com/TVMj0mEs0r
وزیراعظم اور میں اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ دفاعی تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کا اہم حصہ ہیں۔ آزاد، کھلا، محفوظ، اور محفوظ بحر ہند ہماری مشترکہ ترجیح ہے۔ ہم ماریشس کے خصوصی اقتصادی زون کی حفاظت میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس تناظر میں کوسٹ گارڈ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ماریشس میں پولیس اکیڈمی اور نیشنل میری ٹائم انفارمیشن شیئرنگ سینٹر کے قیام میں ہندوستان مدد کرے گا۔ وائٹ شپنگ، بلیو اکنامی اور ہائیڈروگرافی پر تعاون کو مضبوط کیا جائے