گوگل نے 19 فروری کو بنگلورو میں اپنے نئے اور اب تک کے سب سے بڑے ہندوستانی دفتر 'اننتا' کا افتتاح کیا ۔یہ دفتر مشرقی بنگلورو کے مہادیو پورہ علاقے میں واقع ہے اور یہ 16 لاکھ مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں 5000 سے زیادہ لوگ کا م کر سکتے ہیں۔یہ ہندوستان میں گوگل کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی ایک مثال ہے۔ 'اننتا' سنسکرت کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے 'لامحدود'، اس ٹیکنالوجی کے مرکز کی وسیع صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
جدید سہولیات سے آراستہ دفتر
گوگل کا یہ نیا کیمپس جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ اس نے 'پڑوسی طرز' کے کام کی جگہیں بنائی ہیں، جو ٹیموں کے درمیان بہتر تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔دفتر میں 'سبھا' نامی ایک مرکزی جگہ ہے، جسے میٹنگز اور ورکشاپس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بصارت سے محروم افراد کے لیے خصوصی ٹیکٹائل فرش فراہم کیے گئے ہیں، جس سے وہ آسانی کے ساتھ گھوم پھر سکتے ہیں۔مزید برآں، ملازمین کو ایکٹو رہنے میں مدد کے لیے پیدل چلنے اور جاگنگ کے راستے بنائے گئے ہیں۔
اور کیا سہولت فراہم ہے؟
گوگل نے 'اننت' کو بہتر ماحولیات کے اعتبار سے مزین کیاہے ۔یہ ہندوستان کی سب سے بڑی الیکٹرو کرومک شیشے کی تنصیبات میں سے ایک ہے، جو روشنی کو کنٹرول کرتی ہے اور توانائی کی بچت کرتی ہے۔یہ دفتر اپنے گندے پانی کو 100 فیصد ری سائیکل کرتا ہے اور بارش کے پانی کو بھی ذخیرہ کرتا ہے۔اس سے یہ دفتر پائیدار ترقی کی طرف ایک اہم قدم بنے گا اور بہتر ماحولیات کو فروغ دے گا۔
ہندوستان گوگل کے لیے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ !
ہندوستان گوگل کے لیے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، جہاں 1 بلین سے زیادہ لوگ اس کی مختلف مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔کمپنی نے حالیہ برسوں میں ہندوستان میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے کاموں کو بڑھایا ہے۔ 2024 میں، گوگل نے اعلان کیا کہ وہ اپنی بہت سی امریکی تکنیکی اور انجینئرنگ پوزیشنوں کو ہندوستان منتقل کرے گا۔گوگل کے دفاتر گروگرام، حیدرآباد ، ممبئی اور پونے میں بھی ہیں۔ یہ نیا کیمپس ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے لیے نئے امکانات کھولے گا۔