• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • جسٹس غوث میرا محی الدین سمیت تلنگانہ ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججوں کی حلف برداری

جسٹس غوث میرا محی الدین سمیت تلنگانہ ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججوں کی حلف برداری

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 31, 2025 IST     

image
 تلنگانہ ہائی کورٹ کے چارایڈیشنل ججوں کی حلف برداری تقریب منعقد کی گئی۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اپریش کمار سنگھ نے جسٹس گڈی پروین کمار، جسٹس رام کرشن ریڈی، جسٹس سدالا چلاپتی راؤ، اور جسٹس غوث میرا محی الدین کو حلف دلایا۔ ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب میں کئی ججز اور وکلاء نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ کالجیم نے ہائی کورٹ کے ان  وکیلوں کوجج مقرر  کرنے کی   مرکزی حکومت سے سفارش کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی صدر دروپدی مرمو نے 28 جولائی  کو ان کی تقرری کو منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ جملہ  42 جج ہونے چاہئیں۔ ابھی بھی 12 ججوں کی تقرری ہونی ہے۔

جسٹس وکیتی رام کرشنا ریڈی

جسٹس وکیتی رام کرشنا ریڈی،14 ستمبر 1970 کو کونداماڈوگو، بی بی نگر منڈل، یادادری بھواناگیری ضلع میں پیدا ہوئے۔ بی کام اور ایل ایل بی مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے 1997 میں جوائنٹ اے پی بار کونسل میں ایڈوکیٹ کے طور پر رجسٹریشن کرایا۔ اس نے سینئر ایڈوکیٹ اے اننتھا ریڈی کے دفتر میں جونیئر کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی۔ وہ 2005 سے اپنے طور پر پریکٹس کر رہے ہیں۔ انہوں نے جوائنٹ اے پی ہائی کورٹ، پھر تلنگانہ اور اے پی ہائی کورٹس، سٹی سول، رنگا ریڈی اور سکندرآباد کی عدالتوں میں قانون کی پریکٹس کی۔ وہ فی الحال انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کے وکیل ہیں۔

جسٹس غوث میرا محی الدین

جسٹس غوث میرا محی الدین بالا نگر، حیدرآباد کے رہنے والے ہیں، 1969 میں پیدا ہوئیں۔ غوث میرا محی الدین نے سری وینکٹیشورا یونیورسٹی سے  ملحقہ نیلور کے ایک کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ اور انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم مکمل کیا۔ انہوں نے تلنگانہ بار کونسل کے اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر خدمات انجام دیں۔وہ 1993 میں جوائنٹ اے پی بار کونسل میں ایڈوکیٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہوئیں۔ وہ اب تک تلنگانہ بار کونسل کی اسٹینڈنگ کونسلر ہیں۔

جسٹس سدالا چلپتی راؤ

جسٹس سدالا چلپتی راؤ، جنگاؤں کے رہنے والے ہیں، 25 جون 1971 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ 1998 میں جوائنٹ اے پی بار کونسل کے ساتھ ایک وکیل کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ انہوں نے 2004 تک ایڈوکیٹ وائی راما راؤ چیمبرس میں جونیئر کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے ہائی کورٹ، رنگاریڈی اور سٹی کورٹس میں پریکٹس کی۔ انہوں نے پروفیسر جے شنکر زرعی یونیورسٹی سمیت کئی اداروں کے لیے مستقل مشیر کے طور پر کام کیا۔

جسٹس گڈی پروین کمار

جسٹس گڈی پروین کمار1971 میں نظام آباد ضلع کے بھینگل میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کاکتیہ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری اور عثمانیہ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم مکمل کی۔ وہ 1998 میں جوائنٹ اے پی بار کونسل میں وکیل کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے کئی اداروں جیسے ای ڈی، انڈیا منٹ، سیکورٹی پرنٹنگ پریس کی نمائندگی کی ہے اور فی الحال ڈپٹی سالیسٹر جنرل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔