مرکزی حکومت قومی شاہراہوں (نیشنل ہائی ویز )پر سفر کو آسان بنانے کے لیے جلد ہی ایک نئی FASTag پالیسی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔ جس کا مقصد قومی شاہراہوں پر کثرت سے سفر کرنے والوں پر مالی اور لاجسٹک بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ فاسٹیک نئی پالیسی ایسے گاڑی استعمال کرنے والوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے جو بار بار ٹول ٹیکس کی ادائیگیوں اور فاسٹیگ ریچارج کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرتے ہیں۔
تازہ ترین تجویز کے تحت، مرکزنیشنل ہائی ویز کا کثرت سے استعمال کرنے والی گاڑیوں کے لیے ٹول پلازہ پر اخراجات کم کرنے کے لیے ایک فاسٹیگ پاس سسٹم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، سالانہ 3,000 روپے کی فیس ادا کرنے پت انہیں پورے سال قومی شاہراہوں، ایکسپریس ویز اور ریاستی ایکسپریس ویز پر آزادی سے اور بغیر کسی پابندی کے سفر کرنے کی اجازت ملے گی۔
نئی پالیسی کی اس تجویز میں دو، آپشن دیئے گئے ہیں ۔ ایک سالانہ پالان اور دوسرا کم فاصلہ والا پلان۔ سالانہ آپشن کے تحت سالانہ 3,000 روپے کی یکمشت ادائیگی پر صارفین کو پورے سال ٹول والی سڑکوں پر لامحدود سفرکی سہولت رہے گی۔ دوسرا پلان کم فاصلے پر مبنی پاس۔ اس پلان کے تحت، گاڑی مالکان ہر 100 کلومیٹر کے سفر کے لیے 50 روپے کا مقررہ فیس ادا کریں گے۔
اس اسکیم کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ اس کے لیے کسی اضافی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہے۔ اس اقدام سے ہائی وے کے سفر کو آسان بنانے، بھیڑ کو کم کرنے اور مسافروں کے لیے مجموعی ڈرائیونگ کے تجربے کو بہتر بنانے کی امید ہے۔