Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • نفرت انگیز تقریر کا معاملہ؛ مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو 2 سال قید کی سزا، ایم ایل اے عہدے کو خطرہ

نفرت انگیز تقریر کا معاملہ؛ مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو 2 سال قید کی سزا، ایم ایل اے عہدے کو خطرہ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 31, 2025 IST     

image
 ایم پی ایم ایل اے عدالت نے ہفتہ کو یوپی اسمبلی انتخابات 2022 کے دوران نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں مختار انصاری کے بیٹے ،عباس انصاری کو قصوروار ٹھہرایا اور اسے دو سال قید اور 3000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ساتھ ہی عباس کے بھائی منصور کو 6 ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج ڈاکٹر کرشن کمار سنگھ نے دیا ہے۔ایسے میں عباس انصاری کے ایم ایل اے کے عہدے پر خطرہ لاحق ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں عباس کے بھائی اور منصور انصاری کو بھی مجرم قرار دیا ہے۔ اس سے قبل عباس انصاری اپنے بھائی عمر انصاری کے ساتھ ماؤ کی سی جے ایم عدالت میں پیش ہوئے۔ پیشی کے موقع پر عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
 
آپ کو بتا دیں کہ 3 مارچ 2022 کو اسمبلی انتخابات کے دوران صدر اسمبلی سیٹ سے ایس پی امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے والے عباس انصاری نے شہر کے علاقے پہاڑ پورہ گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے انتظامیہ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انہیں سبق سکھانے کی دھمکی کی بات کی ۔اس کے بعد معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس آئی گنگارام بند کی شکایت پر سٹی پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 97/22 دفعہ 506 171 سی آئی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس میں ایم ایل اے عباس انصاری اور دیگر کو ملزم قرار دیا گیا ۔
 
تفتیش کے دوران، پولیس نے ایم ایل اے عباس انصاری اور ان کے بھائی عمر انصاری، الیکشن ایجنٹ اور منصور انصاری، کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 506، 171، ایف، 186، 189، 153، اے، 120، بی کے تحت عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔تاہم آج عباس انصاری کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو سال قید اور 3000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔ ساتھ ہی عباس کے بھائی منصور کو 6 ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔