حیدرآباد میٹرولوجیکل سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے پانچ دنوں تک موسلادھار بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، بھوپال پلی، ملوگو، کوٹھا گوڈیم، کھمم، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں منگل کو زبردست بارش ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں کئی مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز عادل آباد، آصف آباد، منچریال، بھوپال پلی، ملوگو اور کوٹھا گوڑیم اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق 3 جولائی کو اضلاع آصف آباد، عادل آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، راجنا سرکلا، جگتیال، کریم نگر، پدا پلی، بھوپال پلی، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، بھوانگیر اور حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نےکہا ہے کہ 4 جولائی کوعادل آباد، آصف آباد، منچیریال، نظام آباد،جگتیال ، راجنا سرسیلا، کریم نگر، پدا پلی، بھوپال پلی، ملوگو، کتہ گوڑیم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنماکونڈہ، محبوب نگر اور ناگر کرنول میں بارش ہوگی۔ اس نے وضاحت کی کہ 5 جولائی کو شمالی تلنگانہ کے اضلاع سمیت کئی مقامات پر 30 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس تناظر میں متعلقہ اضلاع کے لیے موسم کا یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔