• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • جھارکھنڈ مکتی مورچہ،آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔ سی ایم ہیمنت سورین کی تصدیق

جھارکھنڈ مکتی مورچہ،آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔ سی ایم ہیمنت سورین کی تصدیق

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 13, 2025 IST     

image
 جھارکھنڈ میں حکمراں پارٹی جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلی اور جے ایم ایم کے سربراہ ہیمنت سورین نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انھوں  نے اتوار کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ جے ایم ایم ایکس اکاؤنٹ کو کرپٹو ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے۔
 
ہیکرز نے جے ایم ایم کے ایکس اکاؤنٹ پر کرپٹو پیمنٹ ایڈریس کے ساتھ گلہری کی تصویر پوسٹ کی۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سورین نے کہا کہ سماج دشمن عناصر نے جے ایم ایم پارٹی کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔ انہوں نے پولیس کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ ہیمنت سورین اس وقت دہلی میں ہیں۔
 

ہیمنت سورین کے والد شیبو سورین بڑھاپے کی وجہ سے دہلی میں زیر علاج ہیں۔ ریاستی پولیس نے پارٹی اکاؤنٹ کے ہیک ہونے پر سی ایم سورین کی پوسٹ کا جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملہ ان کے علم میں آیا ہے اور کارروائی کی جائے گی۔