Friday, March 14, 2025 | 14, 1446 رمضان
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • میکسیکو میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹرک اور بس میں تصادم ،41 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

میکسیکو میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹرک اور بس میں تصادم ،41 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 09, 2025 IST     

image
جنوبی میکسیکو میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا  ہے۔ یہ حادثہ تباسکو ریاست میں، ٹرک اور بس کے درمیان پیش آیا ،اس خوفناک تصادم میں بس میں سوار 41 افراد ہلاک، جب کہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو قبضے میں لے کر اسپتال پہنچایا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔پولیس اب حادثے کی وجہ جاننے میں مصروف ہے۔ ٹرک سے تصادم کے بعد آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔
 

حادثہ کیسے ہوا؟

اطلاعات کے مطابق یہ بس 44 مسافروں کو لے کر کینکون سے تباسکو جا رہی تھی۔ اسی دوران سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔تصادم کے بعد بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں 41 افراد جھلس کر ہلاک، جب کہ 3 زخمی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس فائر بریگیڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ تمام اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔
 

کانکون میئر نے کیا بیان جاری کیا؟

اس حادثے پر کینکون کے میئر Ovidio Peralta نے کہا،کانکون  سے تباسکو جانے والی بس کا حادثہ پیش آیا جس میں تباسکو  کے کئی لوگ سفر کر رہے تھے۔ میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہمیں مرکزی اور ریاستی حکام سے مکمل تعاون کی توقع ہے۔ مقامی حکام کو بھی ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے موقع پر بھیجا گیا ہے۔