Monday, June 02, 2025 | 06, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • بنگالی شخص نے بھابی کا سر تن سےجدا کردیا۔ کٹا ہوا سرلیکر پہنچا پولیس اسٹیشن،علاقہ میں سنسنی

بنگالی شخص نے بھابی کا سر تن سےجدا کردیا۔ کٹا ہوا سرلیکر پہنچا پولیس اسٹیشن،علاقہ میں سنسنی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 31, 2025 IST     

image
مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا  ہے۔ جبکہ وہ مبینہ طور پر ایک عورت کا کٹا ہوا سر ہاتھ میں پکڑے گھومتا ہوا پایا گیا۔  پولیس کے مطابق، بمل مونڈل نامی شخص کو ضلع کے بسنتی علاقے کے بھرت گڑھ میں جمعہ کی رات اپنی بھابھی نیتا مونڈل کو قتل کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع اِس وقت دی، جب مقامی لوگوں نے اس شخص کو اپنی بھابھی کا کٹا ہوا سر اٹھائے اور محلے میں گھومتے دیکھا۔

 بے دردی سےقتل 

تحقیقات کے دوران، یہ پتہ چلا کہ ملزم اور اس کی بھابھی درمیان  جھگڑا  ہوا۔ اچانک، ملزم نے خاتون پرحملہ کر دیا، اس حملہ کے دوران بمل نے نیتا کا سر کاٹ دیا،۔ افسر نے بتایا کہ ملزم کٹے ہوئے سر اور  قتل میں استعمال کئے گئے ہتھیار کو لے کر علاقے کی گلیوں میں  گھومنے لگا۔ اس نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے کٹے ہوئے سر کے ساتھ چلتے ہوئے اس کی ویڈیو گرافی کی۔
 

ملزم کی خود سپردگی 

 
پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کٹے ہوئے سر اور قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار پکڑ کر خود تھانے میں داخل ہوا۔ انھوں  نے کہا، "ہمیں مقامی لوگوں کی طرف سے کالیں موصول ہوئیں، لیکن ملزم خود کٹا ہوا سر اور اس ہتھیار کو پکڑ کر تھانے آیا جس کا استعمال اس نے خاتون کو قتل کرنے کے لیے کیا تھا۔
 

 جائیداد تنازعہ بنا قتل کی وجہ

 
پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے اور ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش جاری ہے۔  پولیس نے بتایا کہ ملزم اور متاثرہ کے درمیان جائیداد سے متعلق کسی مسئلے پر لڑائی ہو رہی تھی۔