Tuesday, June 03, 2025 | 07, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • روس :پل گرنے سے مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 7 افراد ہلاک، 30 شدید زخمی

روس :پل گرنے سے مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 7 افراد ہلاک، 30 شدید زخمی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 01, 2025 IST     

image
روس میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ مغربی روس کے برائنسک علاقے میں ہفتے کی رات دیر گئے ایک پل کے گرنے کے بعد ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ اس حادثے میں 7 افراد کی موت ہو گئی۔جبکہ  تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ روسی حکام نے ٹرین حادثے کے لیے ’غیر قانونی مداخلت‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ یہ ٹرین حادثہ مغربی روس کے علاقے برائنسک میں پیش آیا جو یوکرائن کی سرحد سے متصل ہے۔ ماسکو ریلوے کے مطابق یہ پل ٹرانسپورٹ آپریشنز میں غیر قانونی مداخلت کے باعث گرا۔ پل گرنے سے ٹرین بھی متاثر ہوئی۔
 

حادثے کی کئی ویڈیوز منظر عام  پر :

Rosavtodor نے تصدیق کی ہے کہ پل ریلوے لائن کے اوپر سے گزرا جس پر ٹرین چل رہی تھی۔ پل کے اچانک گرنے سے کنکریٹ کے بڑے بڑے ٹکڑے براہ راست آنے والی ٹرین کے راستے میں پٹریوں پر گر گئے۔ جسکی وجہ سے  ٹرین پٹری سے اتر گئی۔وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصاویر اور ویڈیوز میں ٹرین کی بوگیوں کو کچلے ہوئے اور ملبے کے ڈھیر میں بکھرے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا ویڈیوز نے پل گرنے کے ہولناک لمحے کو قید کیا، جس میں گاڑیاں گرنے سے بال بال بچ گئیں۔

 

ریسکیو آپریشن :

برائنسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ بوگوماز نے کہا کہ متاثرین کو تمام ضروری امداد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہنگامی خدمات اور مقامی حکام موقع پر کام کر رہے ہیں۔اور ہر حفاظتی اقدامات کو انجام دیے جا رہے ہیں۔تاہم ۔ اس حادثے میں 7 افراد کی موت ہو گئی۔جبکہ  تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کا علاج جاری ہے۔