Sunday, February 08, 2026 | 20, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • سونیا گاندھی کیسے بنیں بھارت کی شہری؟ عدالت میں جواب داخل، 21 فروری کو سماعت

سونیا گاندھی کیسے بنیں بھارت کی شہری؟ عدالت میں جواب داخل، 21 فروری کو سماعت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 07, 2026 IST

سونیا گاندھی کیسے بنیں بھارت کی شہری؟ عدالت میں جواب داخل، 21 فروری کو سماعت
کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کا تنازع عدالت میں چل رہا ہے۔ اس معاملے میں سونیا گاندھی نے راؤزایونیو کورٹ میں داخل کی گئی ریویژن پٹیشن پر جواب داخل کر دیا ہے۔ عدالت نے سماعت کے لیے 21 فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
 
رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی پر الزام ہے کہ انہوں نے 30 اپریل 1983 کو بھارتی شہریت حاصل کی تھی، لیکن اس سے پہلے ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل تھا۔ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ 1980 کی ووٹر لسٹ میں سونیا گاندھی کا نام موجود تھا، جبکہ اس وقت سونیا گاندھی کے پاس بھارت کی شہریت نہیں تھی۔
 
درخواست گزار نے سوال اٹھایا تھا کہ کس بنیاد پر سونیا گاندھی کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال 1983 میں ووٹر لسٹ سے سونیا گاندھی کا نام ہٹا دیا گیا تھا۔ درخواست  میں پوچھا گیا ہے کہ اگر نام درست طریقے سے شامل کیا گیا تھا تو پھر اسے ہٹانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
 
دراصل یہ ریویژن پٹیشن مجسٹریٹ کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی ہے۔ اس سے قبل مجسٹریٹ کورٹ نے گزشتہ ستمبر میں سونیا گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور تفتیش کرانے کی درخواست والی یچیکا کو مسترد کر دیا تھا۔
 
اس کے علاوہ درخواست میں یہ بھی سنگین الزام لگائے گئے تھے کہ سونیا گاندھی نے جعلی دستاویزات کے ذریعے بھارت کی شہریت حاصل کی تھی۔ مجسٹریٹ کورٹ نے  درحواست کو مسترد کر دیا تھا۔ بعد میں اس فیصلے کو ریویژن پٹیشن کے ذریعے چیلنج کیا گیا ۔جسکے بعد  سونیا گاندھی نے اس معاملے میں تحریری جواب داخل کر دیا ہے۔ اب راؤز ایونیو کورٹ 21 فروری کو اس کیس کی سماعت کرے گی۔