• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • کشمیر : عاشق جوڑے نے دی جان، پی او کے میں دریائے جہلم سے نکالی گئی لاش،ہند۔پاک فوج نے قائم کی مثال

کشمیر : عاشق جوڑے نے دی جان، پی او کے میں دریائے جہلم سے نکالی گئی لاش،ہند۔پاک فوج نے قائم کی مثال

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Mar 24, 2025 IST     

image
سری نگر: پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) حکام نے ہفتے کے روز جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی لاشیں بھارتی حکام کے حوالے کر دیں۔ بارہمولہ کے علاقے اڑی سے تعلق رکھنے والے یاسر حسین شاہ اور آسیہ بانو نے 5 مارچ کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی۔ 20 مارچ کو شاہ کی لاش ایل او سی کے قریب دیکھی گئی لیکن تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ دوسری طرف بہہ گئی۔ بھارتی حکام نے پی او کے حکام سے رابطہ کیا، جنہوں نے دونوں لاشیں برآمد کر لیں۔ لاشوں کو کمانڈ پوسٹ پر افسران اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی موجودگی میں لاش  سپرد کر دیے گئے۔
 

 20 مارچ کو دیکھی گئی تھی لاش:

پولیس نے بتایا کہ دونوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ یاسر حسین شاہ کی لاش 20 مارچ کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ کمانڈ پوسٹ کے قریب تیرتی ہوئی دیکھی گئی۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے لاش کو نکالنے کی کوشش کی لیکن تیز بہاؤکے باعث لاشیں لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب بہہ گئیں۔ وہ لاش کو باہر نکالنا چاہتے تھے۔ لیکن دریا میں پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا۔ لاش پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر (POJK) کے چکوٹھی سیکٹر میں پہنچ گئی۔جسکے بعد  لاش کو بھارتی سرحد سے  حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔
 

ہندوستانی اور پاکستانی فوج نے مل کر کیاکام :

بھارتی حکام نے ایل او سی کے اس پار کے حکام کے ساتھ یہ معاملہ حل کیا۔ انہوں نے دونوں لاشیں دریا سے باہر نکالیں۔ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے مل کر یہ مثال قائم کی۔ انہوں نے لاش کو نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی۔ فوج نے کہا کہ یہ انسانیت کی مثال ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ ہفتہ کو اڑی میں کمانڈ پوسٹ پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں اڑی کے ایس ڈی پی او، ایس ایچ او، نائب تحصیلدار اور ان کے ہندوستانی فوج اور دوسری طرف کے ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ متوفی کے والدین بھی موجود تھے۔اسکے علاوہ  ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی وہاں موجود تھے۔تاہم دونوں جانب کے حکام اور فوجی مدد کی وجہ سے لاش کو اہل خانہ کو سپرد کر دیا گیا ۔