Thursday, May 15, 2025 | 17, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد: مہاراج گنج میں سلنڈر دھماکہ،عمارت میں لگی آگ ،فائر فائٹرز نے آگ پر پایا قابو

حیدرآباد: مہاراج گنج میں سلنڈر دھماکہ،عمارت میں لگی آگ ،فائر فائٹرز نے آگ پر پایا قابو

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 15, 2025 IST     

image
حیدرآباد کے مہاراج گنج میں ایک عمارت میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کے بعد عمارت کے اندر پھنسے متعدد افراد کو ریسکیو آپریشن میں نکال لیا گیا جن میں ایک نومولود بچہ بھی شامل ہے۔ فائر فائٹرز نے تیسری منزل پر پھنسے لوگوں کو نکالا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ آگ تیسری منزل پر لگی۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے۔جس علاقے میں آگ لگی وہ بیگم بازار کے نام سے جانا جاتا ہے جو مہاراج گنج کے تحت آتا ہے۔ اس حادثے میں فائر فائٹرز نے ایک خاتون کو  بھی بحفاظت محفوظ کیا۔
 
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ حال ہی میں مارچ کے پہلے ہفتہ میں حیدرآباد کے پپل گوڑہ علاقہ میں آتشزدگی  کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد کی جانیں چلی گئی۔یہاں ایک عمارت میں آگ لگنے کے بعد دم گھٹنے سے سات سالہ بچی سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ آگ لگتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ فائر بریگیڈ، پولیس اور مقامی رہائشیوں کی مدد سے پانچ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، جن میں سے دو شدید جھلس گئے اور انہیں سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
 
 ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایک گراؤنڈ پلس دو منزلہ عمارت میں پیش آیا جس میں آٹھ افراد موجود تھے۔ گراؤنڈ فلور پر واقع کریانہ کی دکان میں رکھے فریج میں شارٹ سرکٹ ہو گیا۔اس کے بعد آگ تیزی سے پھیل کر بالائی منزلوں تک پہنچ گئی جس کے باعث پوری عمارت دھویں اور شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ آگ اتنی تباہ کن تھی کہ تین گیس سلنڈر بھی پھٹ گئے جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک تین افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔