تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلے کے انعقاد کے حوالے سے جوش و خروش کا ماحول ہے۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے یہاں پہنچنے والے 120 سے زائد ممالک کے نمائندوں کا شاندار اور ثقافتی میں پر جوش مہمانوں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ مس ورلڈ کا مقابلہ 10 مئی سے 31 مئی تک تلنگانہ میں منعقد ہوگا۔ یہ اس کا 72 واں ایڈیشن ہے۔ اس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات اور عظیم الشان فائنل حیدرآباد میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
وزیر سیاحت نے مقابلہ کے انتظامات کے تعلق سے کیا کہا؟
تلنگانہ کے وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راو نے ریاست میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ مقابلے کے انتظامات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ جوپلی کرشنا راو نے کہاکہ یہ ایونٹ تلنگانہ ٹورازم کی جانب سے شاندار پیمانے پر منایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کیلئے تمام انتظامات شاندار طریقہ سے مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر نے کہاکہ اس مقابلہ سے نہ صرف حیدرآباد کو عالمی سطح پر شہرت ملے گی بلکہ تلنگانہ کی سیاحت کو بھی بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا۔
جوپلی کرشنا راو نے کہاکہ اس مقابلہ کی میزبانی کا اہم مقصد تلنگانہ کی سیاحت کو فروخت دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس پروگرام کو دنیا بھر کے کئی ممالک میں براہ راست دکھایا جائے گا جس کی وجہ سے تلنگانہ کی سیاحت کو بھی بڑا فائدہ ہوگا۔ واضح رہے کہ اس مقابلہ میں 120 ممالک کی حسینائیں حصہ لے رہی ہیں جو پہلے ہی حیدرآباد پہنچ چکی ہیں۔ مقابلہ میں حصہ لینے والی حسیناوں کو تلنگانہ کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔