• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • حیدرآباد :مختلف اسکولوں اور جونیئر کالجوں نے آج 23 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا

حیدرآباد :مختلف اسکولوں اور جونیئر کالجوں نے آج 23 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 23, 2025 IST     

image
حیدرآباد کے مختلف اسکولوں اور جونیئر کالجوں نے آج 23 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ طلبہ یونینوں کی طرف سے ریاست گیر بند کے اعلان کے سلسلہ میں کیاگیاہے۔آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف  انڈیا کے بشمول طلبا ءگروپوں نے بند کا اعلان کیاہے۔ یہ بند کئی عرصے سے زیر التوا اپنے مطالبات کو آگے بڑھانے کیلئے کیاجارہاہے۔ ان مطالبات میں ایک بڑا مطالبہ حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر مختلف اضلاع میں پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں زیادہ فیس ہے۔
 
 اس کے علاوہ اسکالرشپ کے اجراء میں تاخیر  بھی اہم مطالبات میں شامل ہیں۔ان کی رائے ہے کہ مڈ ڈے میل کا شیڈول صرف اسکولوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے اور اسے جونیئر کالجوں تک بڑھایا جانا چاہیے۔تنظیموں نے وزیرتعلیم کا مطالبہ بھی کررہی ہیں کیونکہ یہ قلمدان فی الحال تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے پاس ہے۔اگرچہ ریاست کے کئی تعلیمی اداروں نے بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے چھٹی کا اعلان کیا ہے لیکن کچھ اداروں نے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور آج تعطیل کا اعلان کرنے سے گریز کیا۔

یاد رہے کہ اس احتجاج کی کال آل انڈیا اسٹوڈینٹس فیڈریشن(اے ائی ایس ایف)اور اسٹوڈینٹس فیڈریشن آف اندیا(ایس ایف آئی)جیسے طلبہ گروپ کی جانب سے دی گئی ہے۔انکے چند اہم خدشات میں پرائیویٹ اسکولوں  اور کالجوں مین زیادہ فیس، طلبہ کے وظائف کے اجراء میں تاخیر سرکاری اسکولوں میں مناسب سہولیات کا فقدان اور اساتذہ کی اسامیوں کو پر کرنے میں تاخیر شامل ہیں۔ محتلف میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں آج 23 جولائی 2025 کے لیے ریاست گیر بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ اگرچہ اسکولوں میں تعطیلات کی تصدیق فراہم نہیں کی گئی ہے، لیکن امید ہے کہ اسکول اور کالج احتیاطی تدابیر کے طور پر بند رہیں گے۔