Sunday, October 26, 2025 | 04, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • حیدرآباد میں پولیس فائرنگ۔ ڈی سی پی پرچاقو سےحملہ کی کوشش

حیدرآباد میں پولیس فائرنگ۔ ڈی سی پی پرچاقو سےحملہ کی کوشش

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 25, 2025 IST

 حیدرآباد میں پولیس فائرنگ۔ ڈی سی پی پرچاقو سےحملہ کی کوشش
 تلنگانہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر ایک بار پھر میڈیا کی سرخیوں میں آ گیا ہے۔ ریاست میں نہ صرف عام لوگ بلکہ امن و امان برقرار رکھنے والی پولیس کو بھی ڈاکوؤں اور چوروں نے نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔ ضلع  نظام آباد  میں پرمود نامی پولیس کانسٹیبل کے قتل کے واقعہ نے ریاست بھر میں ہلچل مچا دی  تھی۔ حال ہی میں حیدرآباد شہر میں دو سیل فون چوروں نے ساؤتھ ایسٹ کے ڈی سی پی چیتنیا کمار پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

 کیا ہے پور معاملہ 

حیدرآباد سی پی آفس میں آج سینئر پولیس افسران کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ ساؤتھ ایسٹ زون کے ڈی سی پی چیتنیا کمار نے میٹنگ میں شرکت کی۔ چیتنیا میٹنگ کے بعد اپنے دفتر لوٹ رہے ہیں۔ جیسے ہی وہ چادر گھاٹ کے  وکٹوریہ پلے گراؤنڈ پہنچے، اسی دوران، دو چور موبائل چوری کرکے فرار ہوگئے۔

ڈی سی پی چیتنیا کی چوکسی

ڈی سی پی چیتنیا، نے سیل فون چھیننے والوں کو دیکھا، اپنےساتھ موجود پولیس بندوق بردار کو الرٹ کیا۔ ڈی سی پی اور گن مین نے مل کر دونوں چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران چوروں نے ڈی سی پی پر چاقو سے حملہ کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ بندوق بردار نے چوروں کو روکنے کی کوشش کی۔ لیکن بندوق بردار جھڑپ میں گر گیا۔
 
چوکس ڈی سی پی چیتنیا، نے بندوق بردار کا ہتھیار لے لیا اور چوروں پر تین راؤنڈ فائر کیے۔ دو چوروں میں سے ایک شدید زخمی ہو گیا۔ اسے نامپلی کیئر اسپتال لے جایا گیا۔ اس واقعہ کے پیش نظر پولیس مشینری کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

سینئر پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

 چادرگھاٹ وکٹوریہ  پلے گراؤنڈ میں فائرنگ کی گئی وہاں بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ساؤتھ اور سنٹرل زون کے ڈی سی پیز سنیہامیرا اور شلپاولی نے کئی سی آئی اور ایس آئی کے ساتھ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ سینئر حکام نے بتایا کہ ڈی سی پی اور بندوق بردار زخمی نہیں ہوئے اور وہ محفوظ ہیں۔