Wednesday, July 02, 2025 | 07, 1447 محرم
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • حیدر آباد: پیراماؤنٹ کالونی میں پولیس کا کارڈن سرچ آپریشن۔ 28 گاڑیاں ضبط،کئی غیرملکی حراست میں۔

حیدر آباد: پیراماؤنٹ کالونی میں پولیس کا کارڈن سرچ آپریشن۔ 28 گاڑیاں ضبط،کئی غیرملکی حراست میں۔

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 20, 2025 IST     

image
  شہرحیدرآباد کےعلاقہ ٹولی چوکی پیراماؤنٹ کا لونی میں پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ مہم چلا ئی گئی۔ اس موقع پر پولیس نے مناسب دستا ویزات نہ رکھنے والے موٹر گا ڑیوں کو ضبط کرلیا۔ اور کئی غیرملکی افراد کو حراست میں لیا۔ جوغیر قانونی طور پررہائش  پذیر تھے۔ بتایا جا رہا ہےکہ گزشتہ کچھ دنوں سے غیر ملکیوں کی وجہ سے پیراماؤنٹ کالونی میں امن و امان کے مسائل پیدا ہونے کی شکایات موصول ہونے کے بعد، حیدرآبادسٹی پولیس کمشنر سی وی آنند کے حکم پر ساؤتھ اینڈ ویسٹ زون کے ڈی سی پی چندرموہن کی قیادت میں پولیس نےعلاقہ کا محاصرہ  کیااورتلاشی لی۔ اس کاروائی میں تقریباً 250 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ڈی سی پی چندر موہن، ایڈیشنل ڈی سی پی اقبال صدیقی، اے سی پیز سدرشن، سید فیاض، وجے سرینواس،  منور کے ساتھ 15 انسپکٹرز، 22 سب انسپکٹرز اور  دیگر عملہ نے حصہ لیا۔
 
 کا رڈن سرچ مہم کے موقع پر پولیس نے300 گھروں کی تلاشی لی۔ ڈی سی پی چندرموہن نے بتایاکہ 28 غیرملکیوں کے پاس مناسب دستاویزات نہیں تھے اور 16 کے پاس ویزا ختم ہو چکے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ  مناسب  دستاویزات   نہیں ہونے پر 25  دو پہیہ  والی گاڑیاں، دو کاریں اور ایک آٹو  اور گیس لینڈر اور دیگر غیر قانونی اشیا کو ضبط کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے مرکز کی نشاندہی کی گئی جہاں غیر قانونی طور پر گیس بھری جا رہی تھی اور متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی سی پی نے کہا کہ غیر ملکیوں کی تفصیلات وزارت خارجہ کے حکام کوروانہ کی  جائیں گی، اور وہی  اس سلسلے میں فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کے بغیر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیسنگ بھرپور طریقے سے کی جا رہی ہے۔